Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اتر پردیش: بی جے پی رکن اسمبلی کے ذریعہ ‘دَلال’ کہنے پر پھوٹ پھوٹ کر رویا کسان

by | Oct 24, 2020

کسی بات پر کسان کلوندر اور بی جے پی رکن اسمبلی کے درمیان کہا سنی ہو گئی۔ کسانوں کے مطابق رکن اسمبلی نے انھیں دلال کہہ دیا۔ اس بات پر ہنگامہ شروع ہو گیا اور رکن اسمبلی کے خلاف مردہ باد کےنعرے لگنے لگے

IMG_20201024_192634

تنویر

یوگی حکومت میں ایک طرف جرائم کے واردات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف کسانوں کو طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ اس درمیان میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق بی جے پی رکن اسمبلی رام سرن ورما پر کسانوں سے بدتمیزی کا ایک سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیلی بھیت میں بی جے پی رکن اسمبلی نے ایک کسان کو ‘دَلال’ کہہ کر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ رکن اسمبلی کی بات سن کر کسان پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا اور ان کی گاڑی کے سامنے لیٹ گیا۔ وہاں موجود دیگر کسان بھی بی جے پی رکن اسمبلی کی اس حرکت پر ناراض ہو گئے اور رکن اسمبلی کی گاڑی کو گھیر لیا۔ رکن اسمبلی کے خلاف یہاں خوب نعرے بازی بھی ہوئی۔.

ہنگامہ کی خبر جب پولس اور ایس ڈی ایم کو ملی تو انھوں نے کسی طرح کسانوں کو سمجھا کر معاملہ سلجھانے کی کوشش کی۔ بمشکل کسان رکن اسمبلی کی گاڑی کے پاس سے ہٹے لیکن وہ اس بات سے مایوس نظر آئے کہ آخر رام سرن ورما نے کسانوں کو دلال کس طرح کہہ دیا۔ یہ پورا واقعہ پیلی بھیت کے بلسنڈا تھانہ علاقہ واقع منڈی سمیتی میں پیش آیا۔ یہاں کسان کلوندر سنگھ اپنا دھان تُلوانے کو لے کر کئی دنوں سے منتظر تھے۔ جمعہ کو بی جے پی کے بیسل پور رکن اسمبلی رام سرن ورما منڈی سمیتی میں اچانک معائنہ کے لیے پہنچے۔ اس دوران کسان کلوندر سنگھ کی کسی بات کو لے کر رکن اسمبلی سے کہا سنی ہو گئی۔ کسانوں کا الزام ہے کہ رکن اسمبلی نے انھیں دلال کہہ دیا۔ اسی بات کو لے کر ہنگامہ شروع ہو گیا اور سبھی کسان متحد ہو کر بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگانے لگے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...