کوویڈ 19کی صورتحال میں تبدیلی کے بعد سی اے اے کے خلاف مظاہرے بھی جاری رہیں گے۔ ایس ڈی پی آئی

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آفانڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ کا تازہ بیان کہ مرکزی حکومت سی اے اے کے نفاذ کیلئے پرعزم ہے اور کوویڈ۔19کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد اس پر عمل در آمد کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا مذکورہ بیان مسلمانوں کیلے ایک کھلا چیلنج ہے جن کو سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے ذریعہ نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمان ان مسلمانوں کے جانشین ہیں جنہوں نے تقسیم ہند کے بعد پاکستان ہجرت کرنے سے انکار کردیا، جنہوں نے ہندوستان کو اپنا مادر وطن منتخب کیا اور ہندوستان میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ اب ہندوستان میں رہائش پذیر اس کمیونٹی کا بڑا حصہ آزاد ہندوستان میں پیدا ہوا ہے اور ان میں سے ہر ایک ہندوستانی شہری ہے۔ انہیں دھمکانے اور ان کو الگ تھلگ کرنے کا کوئی بھی اقدام غیر اخلاقی اور غیر آئینی ہے۔ متعصب مرکزی حکومت سی اے اے نافذ کرکے اپنے نظریہ ساز گولوالکر کے ہندوراشٹر کے خواب کو سچ بنانے کے عمل میں ہے۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) تمام ہندوستانی شہریوں کے شہریت کے پیدائشی حق کے تحفظ کیلئے احتجاج اور تحریک میں صف اول میں رہے گی۔ اگر مرکزی حکومت کورونا کے صورتحال میں تبدیلی کے بعد سخت ترمیم کو نافذ کرنے کیلئے کوشاں ہے تو ایس ڈی پی آئی بھی اس کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی۔ بہتر ہے حکومت سی اے اے کے نفاذ کیلئے اقدام ترک کردے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *