سونیاگاندھی نے خط لکھ کر جو بائیڈن اور ہیرس کو مبارکباد دی

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے امریکہ میں جو بائیڈن کو صدر اور کملا ہیرس کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

 گاندھی نے بائیڈن کو ارسال کردہ اپنے پیغام میں کہا

کہ انتخابی تشہیر کو ہندوستان کے لوگوں نے پچھلے ایک سال کے دوران نزدیکی سے دیکھا ہے اور سماجی مساوات، ہم آہنگی، عالمی ترقی کے لئے آپ کے خیالات اور نظریات ہم سے بھی وابستہ ہیں۔ امید ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان گزشتہ دہائی میں جو تعلقات رہے ہیں، آپ کی قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے۔

ہیرس کو تحریر کردہ اپنے خط میں گاندھی نے کہا کہ آپ کی فتح امریکی آئین میں دیئے گئے اصولوں کی جیت ہے۔ یہ جیت امریکہ کے سیاہ فام شہریوں اور وہاں رہنے والے ہندوستانیوں کی جیت ہے۔ آپ کے منتخب ہونے سے جمہوریت اور انسانی اقدار کو مضبوطی ملے گی۔ گاندھی نے امید ظاہر کی کہ بائیڈن اور کملا ہیریس کی قیادت ممیں امریکہ اور ہندوستان کے مابین تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور ہمارے خطے کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی امن اور ترقی کو ایک نئی سمت ملے گی۔

وہیں راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ بائیڈن کی قیادت میں امریکہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے ہیرس کو امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہونے کو فخر کی بات بتایا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کے دور میں ہندوستان اور امریکہ کے مابین تعلقات نئی بلندیوں حاصل کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *