Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

عرب کی کبار علما کونسل نے الاخوان المسلمون کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا

by | Nov 12, 2020

IMG_20201112_192641

ریاض:سعودی عرب کی کبار علماء کونسل نے عالم عرب میں سرگرم دینی وسیاسی جماعت الاخوان المسلمون کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم جماعتی اہداف کو اسلامی تعلیمات پر فوقیت دیتی ہے۔ یہ دین کی آڑ میں فتنہ انگیزی، تفرقہ بازی، تشدد اور دہشت گردی کر رہی ہے۔کبائر علماء کونسل علما کے سربراہ اور مملکت کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ اور علماء کونسل کے دیگر فاضل اراکین کے دستخط کے ساتھ منگل کو جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’اللہ تعالی نے ہمیں حق کا ساتھ دینے اور تفرقہ وانتشار سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔نامور علماء پر مشتمل اعلی سعودی کونسل نے اخوان سے متعلق اپنے دو ٹوک موقف کے حوالے سے قرآنی آیات اور احادیث سے استدلال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’عصر حاضر میں الاخوان المسلمون ایسی جماعتوں میں سرفہرست تنظیم ہے جو اسلامی ہدایت سے روگردانی کرتی ہیں۔ یہ ریاستی حکام کے ساتھ جھگڑے برپا کرنے، حکام کے خلاف بغاوت، مختلف ملکوں میں فتنہ انگیزی اور پر امن بقائے باہمی کے ماحول کو تہہ وبالا کرنے میں مصروف ہیں‘۔ علماء کونسل نے واضح کیا کہ ’الاخوان المسلمون مسلم معاشروں کو زمانہ جاھلیت کا نمونہ قرار دے رہی ہے‘۔علماء کونسل نے مزید کہا کہ اپنے قیام سے تادم ِتحریر اس تنظیم نے نہ تو اسلامی عقائد پر توجہ دی اور نہ قرآن وسنت کے علوم میں دلچسپی دکھائی۔ اس کا مشن اقتدار کا حصول ہے۔ اس جماعت کی تاریخ شر انگیزیوں اور فتنہ پردازیوں سے بھری ہوئی ہے‘۔ کونسل الزام عاید کیا دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں نے الاخوان المسلمون کے بطن سے جنم لیا ہیجو ملک وقوم کے خلاف افراتفری برپا کیے ہوئے ہیں۔ ان تنظیموں کی تاریخ دنیا بھر میں تشدد اور دہشت گردی کے جرائم سے بھری پڑی ہے۔سعودی عرب کے جید علماء کی سوچی سمجھی رائے ہے کہ اخوان دہشت گرد تنظیم ہے۔ یہ دین مخالف جماعتی اہداف کے پیچھے دوڑنے والی جماعت ہے۔ سب لوگ اس جماعت سے خبر دار رہیں، نہ کوئی اس سے نسبت قائم کرے اور نہ ہمدردی کا اظہار کرے۔

Recent Posts

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

دانش ریاض ،معیشت،ممبئی روزنامہ اردو ٹائمز نے جن لوگوں سے، ممبئی آنے سے قبل، واقفیت کرائی ان میں ایک نام عمر فراہی کا بھی ہے۔ جمعہ کے خاص شمارے میں عمر فراہی موجود ہوتے اور لوگ باگ بڑی دلچسپی سے ان کا مضمون پڑھتے۔ فراہی کا لاحقہ مجھ جیسے مبتدی کو اس لئے متاثر کرتا کہ...

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

دانش ریاض،معیشت،ممبئی غالبؔ کے ندیم تو بہت تھےجن سے وہ بھانت بھانت کی فرمائشیں کیا کرتے تھے اوراپنی ندامت چھپائے بغیر باغ باغ جاکرآموں کے درختوں پر اپنا نام ڈھونڈاکرتےتھے ، حد تو یہ تھی کہ ٹوکری بھر گھر بھی منگوالیاکرتےتھے لیکن عبد اللہ کے ’’ندیم ‘‘ مخصوص ہیں چونکہ ان...

جمیل صدیقی : سیرت رسول ﷺ کا مثالی پیامبر

جمیل صدیقی : سیرت رسول ﷺ کا مثالی پیامبر

دانش ریاض، معیشت،ممبئی جن بزرگوں سے میں نے اکتساب فیض کیا ان میں ایک نام داعی و مصلح مولانا جمیل صدیقی کا ہے۔ میتھ میٹکس کے استاد آخر دعوت و اصلاح سے کیسے وابستہ ہوگئے اس پر گفتگو تو شاید بہت سارے بند دروازے کھول دے اس لئے بہتر ہے کہ اگر ان کی شخصیت کو جانناہےتوان کی...

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

دانش ریاض، معیشت، ممبئی ڈاکٹر سید ریحان غنی سے ملاقات اور امارت شرعیہ کے قضیہ پر تفصیلی گفتگو کے بعد جب میں پٹنہ سے پھلواری شریف لوٹ رہا تھا تو لب مغرب امارت کی بلڈنگ سے گذرتے ہوئے خواہش ہوئی کہ کیوں نہ نماز مغرب یہیں ادا کی جائے، لہذا میں نے گاڑی رکوائی اور امارت...