امریکہ میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کو خفیہ معلومات فراہم کرانے کے معاملے میں ریپبلکن زیادہ ساتھ دے رہے ہیں۔
بی بی سی نے جمعہ کو ایک رپورٹ میں یہ جانکاری دی ہے۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اگرچہ بیشتر ری پبلیکن ابھی تک جو بائیڈن کی فتح کو کھلے دل سے قبول نہیں کررہے ہیں، لیکن وہ بائیڈن کو آہستہ آہستہ ہی سہی مسلسل خفیہ بریفنگ دے رہے ہیں۔
دوسری طرف صدر ٹرمپ کے اہم معاون لنڈسے گراہم نے کہا کہ بائیڈن کو خفیہ میمو ملنا چاہئے جس طرح آنے والے تمام صدور کو دیا جاتا ہے۔ چک گراسلے، جان کارنن اور جان تھونے بھی اس سے اتفاق کیا ہے، اگرچہ ایوان میں اقلیت کے رہنما کیون میک کارتھی نے کہا کہ بائیڈن ابھی صدر نہیں ہیں، ابھی انتظار کیا جانا چاہئے