Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بی جے پی حیدرآباد میں ’’سرجیکل اسٹرائیک‘‘ کر کے پاکستانیوں اور روہنگیوں کو نکال دے گی، بی جے پی کی تلنگانہ یونٹ کے صدر کا دعویٰ

by | Nov 25, 2020

bindi sanje

حیدرآباد، 25 نومبر: بھارتیہ جنتا پارٹی کی تلنگانہ یونٹ کے سربراہ بنڈی سنجے کمار نے منگل کے روز یہ کہہ کر تازہ تنازعہ کھڑا کردیا کہ ان کی پارٹی حیدرآباد کے اولڈ سٹی علاقے سے ’’پاکستانیوں اور روہنگیوں‘‘ کو نکالنے کے لیے ’’سرجیکل اسٹرائیک‘‘ کرے گی۔

کمار نے دعویٰ کیا کہ وہ آئندہ شہری انتخابات میں میئر کے عہدے پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد یہ کام کریں گے۔

شہری انتخابات کے لیے بی جے پی کی مہم کے دوران ، کمار نے دعوی کیا کہ ٹی آر ایس کے چیف اور وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ انتخابات کو غلط طریقے سے جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کمار نے کہا ’’اس (راو) کو جیت کا یقین نہیں ہے اس لیے اس نے ایک اور شخص کا ساتھ لیا ہے۔ وہ کون ہے؟ … اویسی۔‘‘

کمار نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے چیف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’اویسی کل کہہ رہے تھے … اگر روہنگیا حیدرآباد میں ہیں تو امت شاہ کیا کررہے ہیں؟ ان انتخابات میں بی جے پی کے میئر امیدوار کی جیت کے بعد بی جے پی آپ کے اولڈ سٹی پر سرجیکل اسٹرائیک کرکے روہنگیا اور پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کی ذمہ داری قبول کرے گی۔‘‘

کمار نے یہ بھی کہا کہ حیدرآباد میں پاکستانی، افغانی، اور روہنگیا رائے دہندگان کے خاتمے کے بعد انتخابات ہونے چاہئیں۔

معلوم ہو کہ اولڈ سٹی حیدرآباد میں زیادہ تر مسلمانوں کی آبادی ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ AIMIM کا گڑھ ہے۔ دی نیوز منٹ کے مطابق بی جے پی نے بارہا پارٹی پر روہنگیا مہاجرین کو اپنانے اور ووٹوں کے بدلے ووٹر شناختی کارڈ، آدھار کے حصول میں ان کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

حیدرآباد کے تمام ڈیڑھ سو وارڈز میں یکم دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اقوام متحدہ کے مطابق حیدرآباد میں تقریباً 5000 کے قریب روہنگیا پناہ گزین مقیم ہیں۔

ان تبصروں کے بعد حکمران پارٹی تلنگانہ راشٹر سمیتی اور اے آئی ایم آئی ایم نے سخت جواب دیا ہے۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے سوال کیا کہ کیا مرکزی وزیر جے کشن ریڈی نفرت انگیز ’’قابل مذمت‘‘ تبصروں کی حمایت کریں گے؟

نیوز منٹ کی خبر کے مطابق کے ٹی راما راؤ نے کہا ’’حیدرآباد میں ہر ایک کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے کہ کیا وہ یہ ہونا دینا چاہتے ہیں۔ کل تک وہ (کمار) نوجوانوں سے ٹریفک قوانین کی پرواہ نہ کرنے کی درخواست کر رہے تھے۔ پھر اس نے کے سی آر کو غدار قرار دیا اور کہا کہ اس کے دہشت گردوں سے روابط ہیں۔ اب میں نہیں جانتا کہ وہ ایک انتخاب کے لیے اتنے پاگل کیوں ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ حیدرآباد میں سرجیکل اسٹرائیک کریں گے۔‘‘

وہیں اویسی نے بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کو چیلینج کیا کہ وہ چائنیز پیپل لبریشن آرمی پر سرجیکل اسٹرائیک کریں، جس نے ہندوستانی علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق انھوں نے کہا ’’بی جے پی کے ایک لیڈر نے کہا کہ اگر وہ بلدیہ انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ اولڈ سٹی پر سرجیکل اسٹرائیک کریں گے۔ انھوں نے (بی جے پی لیڈر) نے کہا کہ وہ سرجیکل اسٹرائیک کریں گے اور پاکستانیوں اور روہنگیوں کو نکال دیں گے۔ میں بی جے پی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کس پر سرجیکل اسٹرائیک کریں گے؟ یہ (اولڈ سٹی میں رہنے والے) صرف ہندوستانی ہیں۔‘‘

اس دوران کمار نے کے ٹی راما راؤ کے تبصروں پر ردعمل کا اظہار کیا اور زور دے کر کہا کہ ’’غیر قانونی دراندازیوں‘‘ پر ’’سرجیکل اسٹرائیک‘‘ ناگزیر ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...