نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹر ی محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ کہا ہے کہ بی جے پی حکومت اختلاف رائے رکھنے والوں سے انتقام لینے کیلئے چھاپے کی کارروائی کرتی ہے۔ یہ دراصل اختلاف رائے رکھنے والوں کو ڈرانے کا فسطائی اندا ز ہے۔ پچھلے ایک دو مہینوں سے چیرٹی اور سماجی تنظیموں پر چھاپوں کے ذریعہ دھمکانے کی فضول کوششیں جاری ہیں کیونکہ سنگھی ان سے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔ دہلی میں ماہ اکتوبر میں ہیومن ویلفیئر فائنڈیشن اور چیرٹی الائنس کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے تھے اور چند روز قبل پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دفاتر اور ملک بھر میں اس کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تھے۔اور کل آسام میں اجمل فاؤنڈیشن پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ یہ چھاپے یہاں ختم ہونے والے نہیں ہیں،کیونکہ فاشسٹوں کو اس کے بقاء کیلئے ایک خیالی دشمن کی ضرور ت ہے۔ جبکہ ثابت شدہ دہشت گرداقتدار پربیٹھے ہوئے ہیں وہ لوگ جو لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں خا ص طور پر پسماندہ طبقات کودہشت گرد قرار دیا جاتا ہے اور ان کو نشانہ بنایا جاریا ہے۔ موجودہ چھاپے دہلی میں کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے پیدا ہوئے بحران سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے کئے جارہے ہیں۔ اس طرح کے چھاپے کا استعمال کرکے سنسنی پھیلانے کے علاوہ حکام نے ان تنظیموں کے ذریعہ دہشت گردی سے تعلقات یا رقوم کے ناجائز استعمال کا کوئی ثبوت پیش کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا خیراتی اداروں اور سماجی تنظیموں پر بلاجوا ز چھاپوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور عوام سے ملک کو بچانے کیلئے فاشزم کے خلاف متحد ہونے کی تاکید کرتی ہے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...