Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

 تمل ناڈو میں سماج کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ایوارڈ

by | Dec 18, 2020

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

چنئی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) تمل ناڈو شاخہ گزشتہ چار سالوں سے تمل ناڈو میں سماج کے مختلف شعبہ جات میں عوا م کی نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ دیتی آرہی ہے۔ سال 2020کیلئے 8سرکردہ شخصیات کو منتخب کیا گیا اور 17دسمبر کو چنئی کے پلا ورم جمال پیلس میں منعقد ایک تقریب میں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نیلائی مبارک کے زیر صدارت ہونے والے اس پروگرام میں ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر دہلان باقوی، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد شیخ انصاری بحیثیت مہمان خصوصی شریک رہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحمید نے استقبالیہ پیش کیا۔ ریاستی جنر ل سکریٹری نظام محی الدین نے افتتاحی خطاب کیا۔ ریاستی جنر ل سکریٹری اے ایس عمر فاروق نے اس تقریب کے تعلق سے خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض ریاستی سکریٹری امیر حمزہ نے انجام دیا۔ اس موقع پر ریاستی سکریٹریان احمد نووی، اڈوکیٹ صفیہ نظام الدین، ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن اے کے کریم، شفیق احمد، اڈوکیٹ راجہ محمد، ڈاکٹر شیخ میران، بشیر سلطان، ٹریڈونگ کے ریاستی صدر محی الدین، جنر ل سکریٹری خلیل رحمن، شمالی چنئی ضلعی صدر محمد رشید، جنرل سکریٹری پشپاراج، سینٹرل چنئی ضلعی جنرل سکریٹری ایس وی راجہ، جنوبی چنئی ضلعی صدر سلیم، جنرل سکریٹری انصاری، چنگل پیٹ ضلعی صدر تمیم انصاری، کانجی پورم ضلعی صدر تمیم انصاری، تروللور ایسٹ ضلعی صدر احمد شریک رہے۔ اس تقریب میں مندرجہ ذیل شخصیات کو ایس ڈی پی آئی کے سال 2020کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 1)۔ قائد ملت ایوارڈ۔ کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما ڈی پانڈین کو دیا گیا۔2)۔ ڈاکٹر امبیڈ کر ایوارڈ۔ نیلاپلی تنظیم کے بانی مرحوم ٹی عمر فاروق کو دیا گیا۔ 3)۔ تنتائی پیریار ایوارڈ۔ تمل دیسیا وڈوتلائی ایکم کے جنرل سکریٹری تیاگو کو دیاگیا۔ 4)۔ کوی کو ایوارڈ۔ وانمباڑی اسلامیہ کالج کے تمل ڈیپارٹمنٹ کے سابق صدر پروفیسر ڈی ایم عبدالقادر کو دیا گیا۔ 5)۔پلنی بابا ایوارڈ۔انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی سکریٹری کائل محبوب کو دیا گیا۔ 6)۔کامراجر ایوارڈ۔ یونیورسٹی آف چنئی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر صادق کو دیاگیا۔7)۔نم آژوار ایوارڈ۔ کاشتکار سروجا کمار کو دیا گیا۔ 8)۔مدر ٹریسا ایوارڈ۔ لیولا کالج کے پروفیسر دیپک ناتھن کو دیاگیا۔ تقریب کے اختتام میں ریاستی سکریٹری رتھنم اناچی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...