Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی مزید پریشان ہوگا۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ

by | Dec 20, 2020

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) نے ہندوستان کے بڑے شہروں میں غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عام عوام مخالف حکومت کیلئے شرم کی بات ہے۔ اس ضمن میں ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی صدر محترمہ مہرالنساء خان نے اپنے اخباری بیان میں ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عام آدمی کی پریشانیوں سے بے نیاز ہے۔مسنر خان نے اس معاملے پر حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منافع کی متلاشی بی جے پی حکومت عام آدمی کے بجٹ پر حملہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اچھے دن میں ایل پی جی گیس کی قیمت میں پچھلے پندرہ دنوں میں دو بار سو روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف خاندانوں کے ماہانہ بجٹ بگڑا ہے بلکہ متوسط طبقے، غریبوں اور نچلے متوسط طبقے کیلئے بھی ایک بہت بڑی پریشانی لیکر آیا ہے۔ جس سے انہیں گیس سلنڈر خریدنے میں انتہائی مشکل پیش آرہی ہے۔ اس حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ وہاں کثیر ٹیکس لگ رہا ہے۔ اس حکومت نے اب تک اپنے دور اور اس سے پہلے کے دور حکومت میں ایکسائز ڈیوٹی میں لگ بھگ ایک درجن بار اضافہ کیا ہے اور اس سے لگ بھگ 22لاکھ کروڑ روپئے کمائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت عام آدمی کو کچھ راحت پہنچائے، کیونکہ عام آدمی آج معاشی سست روی، بے روزگاری اور تنخواہ کی کمی کی وجہ سے پریشان ہے۔ مسنر خان نے مزید کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر 103فیصد ایکسائز ڈیوٹی اور ریاستی حکومت نے فی لیٹر 38فیصد عائد کیا ہے۔ لگ بھگ پانچ کروڑ صارفین کو مسلسل آٹھ مہینوں نے ان کے بینک کھاتوں میں کوئی سبسڈی نہیں ملی ہے۔ لہذا، ویمن انڈیا موؤمنٹ امید کرتی ہے کہ حکومت عام آدمی کی ضروریات، غریب لوگوں کی ضروریات اور خواتین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافے کو واپس لے، کیونکہ 100روپئے فی سلنڈر بہت زیادہ اضافہ ہے۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی صدر مہرالنساء خان نے حکومت سے رعایت کرنے کو کہا ہے اور کہا ہے ایسا تب ہی ہوگا جب مرکز ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ رواں سال مئی کے بعد سے زیادہ تر پکوان گیس صارفین کو سبسڈی نہیں ملی ہے کیونکہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی اور گھریلو ریفل قیمت میں اضافے کے امتزاج سے سبسڈی اور مارکیٹ کی قیمتوں میں برابری آتی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...