Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نودیپ کور کی گرفتاری سے ثابت ہوتا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی بی جے پی حکومت کو ناقابل برداشت ہے۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ

by | Mar 12, 2021

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) کی قومی صدر محترمہ مہرالنساء خان نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر نودیپ کور کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ جب پوری دنیا یوم خواتین کی تقریبات میں مصروف تھی اور خواتین پوری دنیا کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے میں مصروف تھیں، اسی دوران، ایک معصوم عورت کو بغیر کسی غلطی کے گرفتار کیا گیاہے اور اس پر تشدد کیا گیا ہے۔ حکومت نودیپ کور کو بار بار گرفتار کرہی ہیں اور اس پر تشدد کررہی ہے اور حق و انصاف کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ نودیپ کور رہا ہونے کے بعد بھی سچ بولنے سے نہیں ڈریں اور کسانوں کی حمایت میں ٹکری بارڈر (دہلی) پہنچ گئیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کسانوں کو بھی حکومت کے خلاف بولنے پر ہی سزا دی جارہی ہے۔ ایک ایک کرکے تمام سماجی کارکنوں کو نشانہ بناتے ہوئے حکومت حق کی آواز کو دبانے کیلئے یہ کام کررہی ہے اور یہ آر ایس ایس اور اے بی وی پی کی ذہنیت ہے جو ملک میں منوسمرتی کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی صدر مہرالنساء خان نے مزید کہا ہے کہ اگر چہ آر ایس ایس اور اے بی وی پی کی سوچ اس کے پیچھے کام کررہی ہے لیکن حقیقت ہے کہ ایک روشنی اندھیروں کو چیرتی ہے اور روشنی کو پھیلا کر اندھیرے کو دور کرتی ہے۔ ایسے بہت سے واقعات ہیں کہ سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کارکنوں کو جیل میں بے رحمی سے مار پٹیا گیا اور بہت سوں کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ دشا روی کے کیس میں آلہ آباد ہائی کورٹ پہلے ہی بیان کرچکی ہے کہ لوگوں کے آئینی حقوق کو ٹھگا نہیں جاسکتا ہے۔ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں لوگوں کو آئین کے ذریعہ اعلی حقوق کی ضمانت ہے اور حکومت اپنی من مانی پر نہیں چل سکتی۔ مہرالنساء خان نے کہا کہ تھامس رائٹرز فاؤنڈیشن سروے 2018کے مطابق، ہندوستان کو خواتین کیلئے خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا تھا اور آج، 2021میں یہ درجہ بندی بالکل درست لگ رہی ہے۔ویمن انڈیا موؤمنٹ نودیپ کور کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...