Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سری لنکا میں برقعے اور مدارس پر پابندی عائد کرنا بنیادی حقوق سے انکار ہے۔ ایس ڈی پی آئی

by | Mar 19, 2021

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی)نے سری لنکن حکومت کی جانب سے برقعے اور 1000مدارس پر پابندی لگانے کے فیصلے کو مسلم کمیونٹی کو ہراساں کرنے اور نشانہ بنانے کا عمل قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔
اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر شیخ دہلان باقوی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ سری لنکن حکومت کا یہ اقدام مسلمانوں کے بنیادی حقوق سے انکار کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ہر مذہبی برادری کو اپنے رسم ورواج کی پیروی کرنے اور اپنے مذہبی اداروں کو چلانے کے حقوق حاصل ہیں۔ باقوی نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنے شہری کے حقوق اور وقار کا تحفظ کرے، بنیادی حقوق سے انکار آزادی اور انصاف کا انکار ہے۔ سری لنکن حکومت کے پاس مسلم اور عیسائی کوویڈ متاثرین کی لاشوں کو جلا دینے کا ایک بدنما ریکارڈ ہے۔ سری لنکاکے سوا دنیا کے کسی بھی ملک نے کوویڈ وبائی بیماری کے بہانے اور خوف کے تحت کوویڈ متاثرین کی لاشوں کو نہیں جلایا تھا۔ سری لنکا میں مسلم کمیونٹی کی طرف سے مسلسل اپیل کے باوجود حکومت نے ان کی درخواست پر عمل نہیں خیا لیکن صرف بین الاقوامی دباؤ کے سبب اس نے کوویڈ متاثرین کو جلانے کی تدابیر ترک کردی ہیں۔ سری لنکا کی حکومت کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہئے کہ اس کی مذہبی امتیاز اور مسلم کمیونٹی کے ساتھ نا انصافی کی پالیسی اس کی شہرت اور نمو کو داغدار کردے گی۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر دہلان باقوی نے کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی سری لنکا کی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ برقعہ اور مدرسہ پر عائد پابندی کو واپس لے اور اپنے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...