board of directors evershine Hospital

میرا روڈ تھانے میں ایورشائن ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال کا افتتاح

شہر کی مقتدر شخصیات کی شرکت،حاضرین نے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا
میرا روڈ،تھانے(معیشت نیوز) ضلع تھانے کے کثیر مسلم اکثریتی علاقہ میرا روڈکے رساز مال میں ایورشائن ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال کا افتتاح ڈاکٹر ایم اے تنور کے ہاتھوں عمل میں آیا جس میں علاقے کی مقتدر شخصیات شریک رہیں۔میرا روڈ کے مشہور رساز کمپلیکس میں جسے رساز مال کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس کے پہلے منزلے پر قائم ہونے والے مذکورہ اسپتال میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین وہ تمام سہولیات میسر ہیں جس کی موجودہ دور میں ضرورت ہے۔

ڈاکٹر وسیم عرفی، ڈاکٹر ابوالوفاء،اطہر امتیاز، نور العین فلاحی اور دانش ریاض کو دیکھا جاسکتا ہے(تصویر معیشت)
ڈاکٹر وسیم عرفی، ڈاکٹر ابوالوفاء،اطہر امتیاز، نور العین فلاحی اور دانش ریاض کو دیکھا جاسکتا ہے(تصویر معیشت)

ڈاکٹر عشرت پٹیل،ڈاکٹر عفیف پیرزادہ،ڈاکٹر اعجاز خان،ڈاکٹر عبد الخالق،ڈاکٹر وسیم عرفی،جناب اے آر بانیگر،جناب اے ایم وارثی اور جناب ایوب آئی خان کے اشتراک سے قائم ہوئے اس اسپتال میں اس ضرورت کا لحاظ رکھا گیا ہے کہ میرا روڈ کی آبادی طبیعت کی ناسازی کی بنیاد پر اگر کسی اسپتال کو ترجیح دے تو وہ ایورشائن ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال ہو۔
میرا روڈ کے ماحول میں کمیونیٹی کے افراد کی جانب سے قائم کردہ اسپتال کی خوبیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے مقامی بزنس مین اطہر امتیاز کہتے ہیں’’علاقے کو ایک ایسے اسپتال کی ضرورت تھی جہاں لوگ باگ پوری دلجمعی کے ساتھ اپنا علاج کراسکیں،خوش قسمتی ہے کہ ایورشائن ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال نے اس کمی کو پورا کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ خدمت خلق کے باب میں یہ بہترین خدمات انجام دے گا۔‘‘

ڈاکٹر وسیم عرفی ایورشائن ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال کے افتتاح کے دوران(تصویر:معیشت)
ڈاکٹر وسیم عرفی ایورشائن ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال کے افتتاح کے دوران(تصویر:معیشت)

بورڈ آف ڈائریکٹرس میں شامل ڈاکٹر وسیم عرفی کہتے ہیں ’’ہمارے اسپتال کا Operating theaterتمام جدید سہولیات سے مزین ہے۔مرد و خواتین کے لئے علاحدہ وارڈ ہیں جبکہ مکمل پرائیویسی کے لئے ڈیلکس روم موجود ہے جہاں مریض اطمینان کے ساتھ اپنا علاج کراسکتا ہے۔مختلف میدان میں مہارت رکھنے والے ڈاکٹرس کی ٹیم موجود ہے جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرس میں بیشتر افراد ڈاکٹر ہیں ۔لہذا اس بات کی امید لگائی جاسکتی ہے کہ انتہائی دلجمعی کے ساتھ ہم مریضوں کی خبر گیری و علاج کرنے والے ہیں۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *