
مولانا محمد باقر کا یوم شہادت 16ستمبرکو
پٹنہ، 9َ ستمبر: ہندوستان کی باضابطہ پہلی جنگ آزادی کے پہلے شہید صحافی مولانا محمد باقرکی 16ستمبر کو یوم شہادت کی مناسبت سے خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اردو میڈیا فورم نے ایک تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اطلاع میڈیافورم کے جنرل سیکرٹری، سینئر صحافی ڈاکٹر ریحان غنی نے دی ہے۔
اردوفورم کی اطلاع کے مطابق اس مناسبت سے 16 ستمبرجمعرات کو 10:30 بجے دن میں بہار اردو اکادمی پٹنہ (اردو بھون)تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس کی صدارت فورم کے صدر ہفت روزہ نقیب کے ایڈیٹر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی کریں گے۔ جبکہ پروفیسر صفدر امام قادری کلیدی خطبہ پیش کر یں گے. اس موقع پر خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ کے سجادہ نشیں ڈاکٹر سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی، ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی، رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر خالد انور، مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کے سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توقیر عالم، بہاراردو اکادمی کے سابق نائب صدر ڈاکٹر عبدالواحد انصاری، اختر الایمان (ایم ایل اے)،محبوب عالم (ایم ایل اے)، ڈاکٹر اظہار احمد سابق( ایم ایل اے)، قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی، بہار پبلک سروس کمیشن کے رکن امتیاز احمد کریمی،مولانا امجد رضا امجد، دانش ریاض (ممبئی)، مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی پٹنہ کے پرنسپل مولانا مشہود احمد ندوی، ڈاکٹر سید احمد قادری، فیاض حالی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر اسلم جاوداں، سید عمران غنی ایڈووکیٹ، اپنی شرکت کی منظوری دے دی ہے ۔
واضح رہے کہ 16 ستمبر 1857 کوجام شہادت نوش کیا تھا اور جام شہادت نوش کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی صحافی تھے۔