Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

تجارت گروپ کی جانب سے اورنگ آباد میں Business Summit کا انعقاد

by | Sep 27, 2021

موجودہ صورتحال، معاشی بحران، بے روزگاری، سے ابھرنے اور شرعی تجارت کو فروغ دینے کے لیے گزشتہ ایک سال سے تجارت گروپ کوشاں ہے،

جس سلسلے میں 26 ستمبر 2021، بروز اتوار،  اورنگ آباد کے دولت آباد علاقے میں Get Together اور Business Summit کا انعقاد عمل میں آیا ،

جس میں اورنگ آباد شہر و ضلع کے علاوہ، اطراف و اکناف سے بھی لوگوں نے شرکت کی،

تجارت گروپ کے اغراض و مقاصد گروپ کے بانی شیخ اویز عمر نے پیش کیا، انھوں نے کہا کہ مضبوط معاشرے کا قیام ہمارا مقصد ہے، اور یہ اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے، جب معاشرے کے نوجوان، پسماندہ طبقات، اور بیوہ اور مطلقہ خواتین کے لئے حلال روز گار مہییا کیا جائے، جس کے لئے تجارت گروپ کوشاں ہے،

مقرر خصوصی کی حیثیت سے،  مالیگاؤں سے Business Councillor کاشف سمن صاحب نے موجودہ حالات میں تجارت کے مواقع، اور ملازمت سے تجارت بہتر ان عنوان پر رہنمائی کی، انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان میں کافی ٹیلنٹ ہے، بس اسے صحیح رہنمائی اور صحیح استعمال کی ضرورت ہے،

Entrepreneurs کی طرح کیسے سونچے، اس عنوان کے تحت، منور خان صاحب نے رہنمائی کی،

تجارت گروپ کور کمیٹی کے ذمہ دار شائق متین نے تجارت گروپ کے اگلے ایجنڈے کو پیش کیا،

جسمیں انھوں نے کہا کہ تجارت گروپ، Entrepreneurship Development Programme,

Skill Development Programme,

چلائیں گا جس میں ترجیح ملت کے پسماندہ نوجوانوں اور مطلقہ و بیوہ خواتین کو دی جائے گی، ہمارا آپسی کاروبار بڑھے اس لیے پروگرام میں شرکاء کا تجارت کے لحاظ سے تعارف کروایا گیا،شرکاء میں، Manufacturers, Stockist, Wholesalers, Retailers, Resailors, Service Providers, Students موجود تھے ،

پروگرام کو کامیاب بنانے میں وہاج صدیقی صاحب، شیخ انصار، شیخ یاسر، خضر فاروقی،  حافظ عبدل علیم و دیگر نے محنت کی.

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...