Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ کے لیے نوٹیفکیشن جاری

by | Jan 14, 2022

لکھنؤ:(ایجنسی)

الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کی جانب سے عوامی نمائندگی قانون کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے ساتھ ہی امیدواروں کی جانب سے نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 جنوری تک داخل کیے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 24 جنوری کو ہوگی۔

 

 

 

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 27 جنوری مقرر کی گئی ہے، جبکہ ووٹنگ 10 فروری کو ہوگی۔ کورونا بحران کے پیش نظر اس بار ووٹنگ کی مدت میں توسیع کر کے ایک گھنٹہ زیادہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت صبح 7:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں مغربی اتر پردیش کے شاملی، میرٹھ، مظفر نگر، باغپت، ہاپوڑ، غازی آباد، بلند شہر، متھرا، آگرہ، علی گڑھ اور گوتم بدھ نگر اضلاع کی 58 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...