Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

انڈیاگیٹ پرنیتاجی کا مجسمہ:آخرسیاست کیوں؟

by | Jan 22, 2022

نئی دہلی: سبھاش چندر بوس کے خاندان نے دہلی کے انڈیا گیٹ پر ‘نیتا جی’ کا مجسمہ نصب کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے، بوس خاندان کی ایک سینئر رکن، سوگتا بوس نے کہا، “میں انڈیا گیٹ پر نیتا جی کا مجسمہ نصب کرنے کے وزیر اعظم کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا، ‘میں صرف اتنا کہوں گا کہ عظیم اور سچے لوگوں کی میراث کو محفوظ رکھنے کے لیے یادگاروں کی ضرورت ہے۔

راجدھانی دہلی میں نیتا جی کے مجسمے کی تنصیب کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “مجھے امید ہے کہ یہ مجسمہ تمام ہندوستانیوں کو برابری ترغیب دے گا، چاہے ان کی مذہبی یا لسانی برادری کوئی بھی ہو۔”

awaz

نیتاجی سبھاش چندربوس کی ایک یادگارتصویر:آزادہندفوج کی خواتین ونگ کے ساتھ

انڈیا گیٹ پر نیتا جی کا مجسمہ نصب کرنے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب نیتا جی کی 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بنگال کی جھانکی کے معاملے پر بنگال حکومت اور مرکز کے درمیان اختلافات ہیں۔ بنگال کی جھانکی کو یوم جمہوریہ کی پریڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔

اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوگتا بوس نے کہا، ’’نیتا جی اور آزاد ہند فوج پر بنگال کی جھانکی کو مرکز کو قبول کرنا چاہیے تھا، یہ نیتا جی کی 125 ویں یوم پیدائش اور آزادی کے 75 سال کا موقع ہے‘‘۔

بوس خاندان کے ایک اور رکن چندر کمار بوس نے کہا کہ ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ملک کو آزادی دلانے والے عظیم لیڈر نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ دہلی میں انڈیا گیٹ کے سامنے نصب کیا جائے۔ ” اب یہ خوشی کی بات ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

اعلیٰ سطحی نیتا جی کمیٹی کے ارکان میں سے ایک چندر کمار بوس نے کہا، ’’یہ وہ ہندوستان نہیں ہے جس کا نیتا جی خواب دیکھ رہے تھے، اگر آپ انہیں حقیقی عزت دینا چاہتے ہیں تو آپ کو تقسیم کرنے والی سیاسی چالوں کے خلاف لڑنا ہوگا۔‘‘

تاہم، ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم کے اس قدم کے بعد بھی ترنمول کانگریس کافی ناخوش ہے۔ بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی 23 جنوری کو نیتا جی کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ کلکتہ کے میئر فرہاد حکیم نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پاگل ہے، اس نے نیتا جی کی جھانکی کی اجازت نہیں دی گی۔ امرجوان جیوتی کسی اورجگہ لے گئی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نیتا جی کے ٹیبلو اور ممتا بنرجی کی درخواست کو نظر انداز کرکے غلطی کی ہے۔ اب اس غلطی کو درست کرنے کے لیے وہ ایک اور بڑی غلطی کر رہے ہیں، کیوں؟

یہ سوال ہمیشہ اٹھتا رہا ہے کہ ملک کو آزادی ملنے کے بعد نیتا جی سبھاش چندر بوس کو وہ عزت کیوں نہیں ملی جو باقی لوگوں کو ملی تھی۔ اس پر بہت سی سیاسی بحثیں ہوئیں لیکن کبھی ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

اب انڈیا گیٹ پر سبھاش چندر بوس کا مجسمہ نصب کرنے کے اعلان کو ان کے اعزاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مجسمہ نصب کیا جائے گا، یہ 28 فٹ اونچا اور تقریباً 6 فٹ چوڑا ہوگا۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...