Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

پردھان منتری بال پرسکار:ہرایک فاتح کوایک لاکھ کا روپے نقد انعام

by | Jan 24, 2022

نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار‘ کے فاتحین) ویڈیو کانفنرسنگ کے ذریعہ بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے ‘نیشنل گرل چائلڈ ڈے’ اور ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے تحت مختلف باتیں بچوں کے ساتھ اشتراک کیں۔

اس موقع پر بچوں کے ساتھ ان کے والدین اور متعلقہ اضلاع کے ڈی ایم بھی موجود تھے۔ حکومت نے اس سال نیشنل چلڈرن ایوارڈ-2022 کے لیے کل 29 بچوں کا انتخاب کیا ہے۔ اس سال جیتنے والوں کو ‘بلاک چین ٹیکنالوجی’ کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

خیال رہے کہ ہر سال وزیر اعظم نئی دہلی میں ان بچوں سے ملتے ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے، لیکن اس بار کوویڈ 19 کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔

مدھیہ پردیش کے ایوی شرما کے ساتھ بات چیت میں پی ایم مودی نے پوچھا کہ آپ ایک مصنف ہیں، بالمکھی رامائن لکھی ہے… کیا آپ کا بچپن رہ گیا ہے یا ختم ہو گیا ہے؟

اس کے جواب میں شرما نے کہا کہ وہ پران سے متاثر ہیں۔ شرما نے لاک ڈاؤن کے دوران ٹی وی پر رامائن کو دوبارہ نشر کروانے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پی ایم مودی نے کہا کہ آج میں ملک کے بچوں سے تعاون مانگ رہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میری بال سینا مجھے اس کام میں کامیاب کرائے گی۔ ‘ووکل فار لوکل’ کے لیے آگے آئیں جس طرح آپ صفائی مہم کے لیے آگے آئے تھے۔ تمام بچے گھر بیٹھ کر فہرست بنائیں کہ گھر میں آنے والی اشیاء میں سے کون سی ایسی چیزیں ہیں جو ہندوستان میں نہیں بنتی ہیں۔ اس کے بعد گھر والوں سے گزارش کریں کہ ایسی چیز خریدی جائے تو جوہندوستان میں ہی بنائی گئی ہو، اس میں ہندوستان کی مٹی کی خوشبو پائی جاتی ہو۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...