جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈاکٹر عفانہ ریاض سی وی رمن ینگ سائنس داں ایوارڈ 2021 سے سرفراز

نئی دہلی:(ایجنسی)

جامعہ ملیہ اسلامیہ کو مٹیریلس کیمسٹری کے شعبے کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عفانہ ریاض کو شعبہ کیمیا،میں ان کی اہم خدمات کے لیے ’سی وی رمن سائنس داں ایوارڈ دوہزار اکیس سے سرفراز کیا گیا یہ اطلاع جامعہ ملیہ کی جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی ہے ریلیز کے مطابق انعام کے حصے کے طور پر انھیں پچیس ہزار کی رقم بھی دی جائے گی واضح رہے کہ انھیں یہ ایوارڈ ایس ٹی پیٹرس انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن اینڈ رسرچ اوادی چنئی کی جانب سے دیا گیاہے۔ادارے کی جانب سے منعقد ہونے والی بارہویں جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر یہ ایوارڈ اور توصیف نامہ دیا جائے گا۔

 

 

 

ڈاکٹر عفانہ ریاض نے کنڈکٹنگ پولی مرس کے شعبہ میں ایک سو چالیس سے اوپر تحقیقی مقالات چھپے ہیں اس کے علاوہ انھوں نے اشترا ک میں تین کتابیں تصنیف کی ہیں اور مختلف کتابوں میں پچیس ابواب تحریر کیے ہیں۔ان کے تحقیقی مقالات اور مضامین دنیا کے انتہائی مؤقر رسائل و جرائد میں شائع ہوچکے ہیں

 

 

 

ڈاکٹر عفانہ ریاض نیشنل اکیڈمی آف سائنسز (این اے ایس آئی)الہ آباد، انٹرنیشنل یونین آف پیور اینڈ اپلائیڈ کیمسٹری (آئی یوپی اے سی)اور رائل سوسائٹی آف کیمسٹری(آرایس سی) جیسے اہم اور ممتاز اداروں کی رکن ہیں۔انھیں حال ہی میں سینٹر فار پروفیشنل ایڈوانسمنٹ اینڈ کنٹی نوئنگ ایجوکیشن(سی پی اے سی ای) کی جانب سے انٹرنیشنل رسرچ ایکسیلینس ایوارڈ ان گرین کیمسٹری،انوائرومنٹل اینڈ سوشل ڈولپمنٹ ایسو سی ایشن(ای ایس ڈے اے)کا سینئر سائنس داں ایوارڈ،نیشنل انورائمنٹل سائنس اکیڈمی (این ای ا یس اے) کا گرین ٹکنالوجی انوویشن ایوارڈ،انٹر نیشنل ملٹی ڈسپلینری رسرچ فاؤنڈیشن (آئی ایم آر ایف)کی جانب سے مٹریلس کیمسٹری میں نیشنل ایجوکیشن ایکسیلنس ایوارڈ اور ناول رسرچ فاؤنڈیشن (این آر ایف) کی طرف سے آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمینس ایوارڈ مل چکے ہیں۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *