Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

تجارتی معاہدہ: ہندوستانی صنعت کاروں کو یو اے ای کے ساتھ ’آزاد تجارت‘ کی امید

by | Feb 23, 2022

دبئی : ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پانے کے بعد انڈین صنعت کاروں نے امارات کے ساتھ آزادانہ تجارت کے آغاز کی امید کا اظہار کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق انڈین وزیر کامرس اور اماراتی وزیر معیشت کے درمیان ہونے والے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) سے اگلے پانچ سالوں میں دو طرفہ تجارت کا سالانہ حجم ایک سو ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

جمعے کو طے پانے والے معاہدے سے 80 فیصد اشیا پر ٹیکس میں کمی اور نوے فیصد ہندوستانی  برآمدات پر صفر ڈیوٹی کی سہولت فراہم ہوگی جو اگلے 60 دنوں میں نافذالعمل ہوگا۔

امریکہ اور چین کے بعد متحدہ عرب امارات انڈیا کا تیسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ سال 2020 سے 21 کے درمیان انڈیا اور امارات کی دو طرفہ تجارت کا حجم 43.3 ارب ڈالر تھا۔ علاوہ ازیں عرب امارات میں 30 لاکھ سے زیادہ انڈین تارکین وطن رہائش پذیر ہیں جو ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھیجتے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے نئے معاہدے سے متعلق توقع کی جا رہی ہے کہ انڈین برآمدات بالخصوص قیمتی پتھر، ٹیکسٹائل، چمڑے، جوتے، سپورٹس، فرماسوٹیکل اور انجینیئرنگ کی اشیا کو فائدہ پہنچے گا۔

انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ’آزادانہ تجارت کا یہ پہلا معاہدہ ہے جو ہندوستان نے کسی بھی ملک کے ساتھ طے کیا ہے اور اس سے آزاد تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔

ہندوستانی  اور اماراتی وزیر نے سی ای پی اے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ فوٹو روئٹرز بیان کے مطابق ’ٹیرف ہٹانے اور سرمایہ کاری میں آسانی سے ہندوستانی کے قومی خزانے میں زیادہ سے زیادہ پیسے آئیں گے، جبکہ ہندوستانی کمپنیوں کو بھی عرب امارات میں سرمایہ کاری کرنے سے افریقہ تک رسائی حاصل ہوگی جہاں عام طور پر ہندوستانی شہریوں کو کاروبار میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

ایف آئی سی سی آئی کا خیال ہے کہ اس معاہدے سے تیل کے علاوہ اشیا کی تجارت اور سروس سیکٹر کو فروغ ملے گا۔ فی الحال متحدہ عرب امارات برآمد ہونے والی انڈین اشیا پر پانچ فیصد ڈیوٹی عائد ہوتی ہے جو سی ای پی اے معاہدے کے نافذالعمل ہونے کے بعد کم ہو جائے گی۔

ہندوستانی  خارجہ پالیسی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ آزادانہ تجارتی معاہدے سے امارات اور انڈیا کے درمیان موجودہ معاشی تعلقات ایک نیا رخ اختیار کریں گے۔ انڈین عرب کلچرل سینٹر کے بانی اور ڈائریکٹر نے عرب نیوز کو بتایا کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری مضبوط ہوگی۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

دانش ریاض، معیشت، ممبئی ڈاکٹر سید ریحان غنی سے ملاقات اور امارت شرعیہ کے قضیہ پر تفصیلی گفتگو کے بعد جب میں پٹنہ سے پھلواری شریف لوٹ رہا تھا تو لب مغرب امارت کی بلڈنگ سے گذرتے ہوئے خواہش ہوئی کہ کیوں نہ نماز مغرب یہیں ادا کی جائے، لہذا میں نے گاڑی رکوائی اور امارت...