Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ میں رمضان کی تیاریاں شروع

by | Mar 1, 2022

ریاض: کورونا وبا کے بعد پہلی بار اس رمضان میں زیادہ سے زیادہ تعداد کو خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں عبادت کی اجازت دی جائے گی جس کے لیے خصوصی تیاریاں کی کی جارہی ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان السدیس نے رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی سربراہی کی جس میں رمضان المبارک کے دوران عبادت گزاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان السدیس نے معتمرین کی صحت و سلامتی کے لیے کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو مقدس مساجد میں گزارنے کی واحد شرط مکمل طور ویکسین شدہ ہونا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ غیر منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی معتمرین کو بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہوگا اور اس کے بعد خود کو اعتمرنا ایپ پر ’’ مکمل طور پر ویکسین شدہ ‘‘ رجسٹر کرانا ہوگا۔

ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے خادمین کو ہدایت کی کہ رمضان میں عبادت کے لیے پُرسکون ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھو ڑی جائے اور معتمرین کے تحفظ کے لیے سماجی فاصلے سمیت کورونا پابندیوں پر عمل کروایا جائے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...