Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

روزے میں جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کی تدابیر

by | Apr 16, 2022

رمضان کے مہینے میں جسم میں پانی کی کمی کو کنٹرول کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اس کے لیے کچھ کھانے پینے کی اشیا میں اضافہ اور کچھ سے پرہیز کر کے ایسا کیا جا سکتا ہے۔

’سیدتی‘ میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں فارماسولوجیکل علاج کے ماہر ڈاکٹر احمد عبدالسلام رمضان کے دوران جسم میں پانی کی کمی کو روکنے کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ افطاری اور سحری سے قبل متوازن غذائیں کھانے سے جسم کو روزے کے دوران پانی کی قلت سے بچایا جاسکتا ہے اور دن بھر جسم کو توانائی میسر رہتی ہے۔

رمضان کے دوران جسم میں پانی کی کمی کو روکنے کے طریقے

روزہ رکھنے کے وقت مناسب مقدار میں پانی پینا بہت ضروری ہے۔ جسمانی افعال کو برقرار رکھنے کے لیے پانی انتہائی ضروری ہے۔ روزے سے پہلے کافی پانی نہ پینے سے جسم کو پانی کی کمی کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور اس سے چکر آنا، سر درد، سستی اور تھکاوٹ ہوسکتی ہے۔ لہٰذا روزانہ آٹھ گلاس پانی پینا ضروری ہے کیونکہ جسم میں مائع مواد کی کمی صحت کے بہت سارے مسائل کا باعث بنتی ہے۔ جیسے پانی کی کمی سے سردرد، معدے کی تکلیف اور قبض وغیرہ کے مسائل ہوسکتے ہیں۔

کیفین والے مشروبات سے پرہیز کریں

چائے اور کافی کے مشروبات میں کیفین ہوتی ہے، جو ایک ایسا مادہ ہے جس سے پیشاب زیادہ آتا ہے۔ اس سے جسم پر اثر پڑتا ہے اور جسم سے نمک اور پانی کم ہوجاتا ہے۔ ضرورت سے زیادہ کیفین کی مقدار پیاس کے احساس کو بڑھا سکتی ہے، لہٰذا بہتر ہے کہ ایک گلاس صاف پانی کے ساتھ پھل اور کھجوریں وغیرہ کھائیں۔

بہت سارے پھل اور سبزیاں

پھلوں اور سبزیوں کا کھانا نہ صرف صحت کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے کیونکہ کچھ پھل اور سبزیوں میں پانی کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ یہ روزہ رکھنے کے بعد جسم کو تروتازہ رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔ رمضان کے دوران کھائے جانے والے پھل اور سبزیوں میں سے تربوز، ککڑی، اجوائن اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔

مصالحہ دار یا نمکین کھانوں سے پرہیز کریں

مصالحہ دار اور نمکین کھانوں سے جسم میں پانی کی ضرورت بڑھ سکتی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ایسے مصالحوں کا استعمال نہ کریں۔

ایک ساتھ زیادہ پینے سے پرہیز کریں

ایک ہی وقت میں زیادہ مقدار میں پانی پینا جسم کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے لہٰذا افطار اور سحر کے درمیانی وقت میں متوازن طریقے سے پانی پینا بہتر ہے۔ ان گھنٹوں کے دوران پانی کی بوتل ساتھ رکھنا ضروری ہے۔

گرمی سے بچیں گرم

علاقوں میں سورج کی تپش سے بچنا بہت مشکل ہے لیکن روزے کے اوقات میں گرمی سے زیادہ سے زیادہ بچنا چاہیے، کیونکہ زیادہ درجہ حرارت پسینے کی وجہ بنتا ہے جس سے جسم میں مائع کی کمی ہوتی ہے۔

مشروبات میں چیا کے بیج ڈالیں

اپنے مشروبات میں کم سے کم آدھا چائے کا چمچ چیا کے بیج شامل کرنا صحت کے لیے مفید ہے۔ ان چھوٹے بیجوں میں ایسے اجزا ہوتے ہیں جو جسم میں پانی کی مقدار برقرار رکھتے ہیں اور ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے۔ بہتر ہے کہ ایک کپ دودھ میں چیا کے بیج شامل کر کے پییں۔ کوشش کریں کے صبح کے وقت اس مشروب کا استعمال کریں تاکہ دن بھر جسم ہائیڈریٹ رہے۔

کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں

ویسے تو سافٹ ڈرنک میں بہت ساری کیلوریز پائی جاتی ہیں لیکن ان میں موجود شوگر کی کافی مقدار جسم کو ہائیڈریٹ بھی رکھتی ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...