
اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقاراے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔
خدیجہ رحمان اور آڈیو انجینیئر ریاض الدین کی نکاح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی شرکت کی۔
اے آر رحمان نے انسٹاگرام پر بیٹی کی شادی کی تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا کہ’اللہ تعالیٰ جوڑے کو سلامت رکھے’۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور بالی وڈ شخصیات نے اے آر رحمان کو بیٹی کی شادی پر مبارک دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 29 دسمبر کو خدیجہ رحمان اور ریاض الدین کی منگنی ہوئی تھی۔