Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

شمالی کوریا نے پہلی مرتبہ کووڈ انفیکشن کا کیا اعتراف

by | May 12, 2022

 پھیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد ملک بھرمیں ‘سختی سے لاک ڈاون’ کا حکم دیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے شبہات کے باوجود شمالی کوریا اب تک کسی انفیکشن کی تردید کرتا رہا تھا۔ 

دنیا سے بڑی حد تک الگ تھلک ملک شمالی کوریا نے کورونا وائرس کے ایک بھی کیس کا کبھی بھی اعتراف نہیں کیا۔ حکومت نے سن 2020 میں اس وبا کے آغاز کے بعد سے ہی اپنی سرحدوں پر سخت ترین پابندیاں عائد کردی تھیں۔

ذرائع کے مطابق کوروناوائرس کے انتہائی تیزی سے منتقل ہونے والے اومیکرون ویرینٹ کے ذیلی ویرینٹ کے کیس کا دارالحکومت پیانگ یانگ میں پتہ چلا ہے۔ ایجنسی نے کیس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی اور نہ ہی یہ بتایا کہ اب کتنے کیس کا پتہ چلا ہے یاانفکشن کے ممکنہ ذرائع کیا تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کے نمونے 8مئی کو حاصل کیے گئے تھے۔

کے سی این اے نے کہا،” ملک میں سب سے بڑی ایمرجنسی لگائی گئی ہے۔ قرنطینہ کے محاذ پر ہماری ایمرجنسی، کو جسے فروری 2020کے بعد سے دو سال اور تین ماہ تک محفوظ رکھا گیا تھا، میں ایک سوراخ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن سمیت ورکرز پارٹی کے اعلی عہدیداروں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیاگیا کہ وائرس کنٹرول سسٹم کے “زیادہ سے زیادہ ایمرجنسی”کو نافذ کیا جائے گا۔

دریں اثنا جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے بتایا کہ وہ شمالی کوریا کو انسانی امداد فراہم کرنے کا خواہش مند ہے۔

کے سی این اے کے مطابق کِم نے ملک کے تمام شہروں اور قصبات میں سختی سے لاک ڈاون نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے اور ہنگامی طبی خدمات کو سرگرم کردیا جائے۔

جنوبی کوریا اور چین کے میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق کووڈ 19وائرس کا ذکر کیے بغیر شمالی کوریاکے شہریوں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

گوکہ شمالی کوریا اب تک ملک میں کورونا وائرس کے کسی بھی کیس سے انکار کرتا رہا ہے تاہم ماہرین اس کے ان دعووں پر شبہات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

شمالی کوریا نے کووڈ 19کے عالمی ویکسین پروگرام کوویکس نیز چین کی ویکسین کمپنی سائنو ویک بایوٹیک کی طرف سے بھیجی جانے والی کووڈ ویکسین کو وصول کرنے سے منع کردیا تھا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...