Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

’نئے ڈیجیٹل ذرائع کی تلاش‘ گوگل کے ہندوستان سے مذاکرات

by | May 28, 2022

نیو دہلی : الفابیٹ انٹرنیشنل کی کمپنی گوگل کی اوپن ای کامرس مارکیٹ کے منصوبے میں شمولیت کے لیے  حکومت ہند سے بات چیت جاری ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے جمعے کو ذرائع کے حوالے سے انڈیا کے اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این سی) کے ساتھ جاری مذاکرات کی خبر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انڈیا نے او این ڈی سی پروگرام کی سافٹ لانچنگ کی تھی۔  اس اقدام کے ذریعے  ہندوستان کی حکومت تیزی سے ترقی کرتی ای کامرس مارکیٹ میں امریکی کمپنیوں ایمیزون اور والمارٹ کی اجارہ داری کو ختم کر کے برابر مقابلے کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کے تخمینے کے مطابق ملک کی ای کامرس مارکیٹ کا حجم سال 2021 میں 55 ارب ڈالرز سے زیادہ رہا جبکہ اس دہائی کے آخر میں یہ مارکیٹ 350 ارب ڈالرز کی حد کو عبور کر جائے گی۔

او این ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو ٹی کوشے نے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اس منصوبے کے حوالے سے بات چیت کرنے والی کمپنیوں میں گوگل بھی شامل ہے۔

حکومت کی جانب سے رقوم کی آن لائن منتقلی کے حوالے سے نئے اقدامات کے بعد گوگل کو بات چیت آگے بڑھانے کا موقع ملا ہے۔ واضح رہے کہ گوگل نے ابھی تک ایمیزون کی طرح صارفین کے آرڈز کی ڈیلیوری کے کاروبار کا آغاز نہیں کیا ہے۔

گوگل کے ایک ترجمان نے کمپنی کے انڈیا کی حکومت سے مذاکرات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم چھوٹے اور بڑے کاروباروں کے لیے نئے ڈیجیٹل ذرائع کی تلاش اور ’گوگل پے‘ کے ذریعے ادائیگیوں کو آسان بنانے کے بارے میں پرعزم ہیں۔‘

ہندوستان  کی حکومت اپنے اوپن ای کامرس مارکیٹ کے منصوبے کے ذریعے آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور کمپنیوں کے لیے برابر مواقعوں کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ہندوستان کے او این ڈی سی پروگرام کے تحت تین کروڑ سیلرز اور آئن لائن کاروبار کرنے والے ایک کروڑ پلیٹ فارمز کو سہولت فراہم کی جائے گی اور یہ پروگرام اگست سے انڈیا کے کم از کم 100 شہروں میں فعال ہو جائے گا

 

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...