Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مانو کے 60 طلبہ کا ایم آئی ای ٹی و ملٹی نیشنل کمپنیوں میں تقرر

by | Jul 28, 2022

حیدرآباد، 28جولائی :مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسکول برائے ٹیکنالوجی کے 60 طلبہ کا مختلف بین قومی (ملٹی نیشنل) کمپنیوں اور میرٹھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ای ٹی) میں تقرر عمل میں آیا۔ ان کا زیادہ سے زیادہ پیکیج 8 لاکھ سالانہ ہے۔ جبکہ اوسط پیکیج 4 لاکھ سالانہ ہے۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر اور پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے منتخب امیدواروں کو مبارکباد دی اور شعبہ سی ایس و آئی ٹی اور ٹی این پی سیل کے ذمہ داروں کی ستائش کی۔ پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹیکنالوجی اور ڈاکٹر سید امتیاز حسن، صدر شعبہ سی ایس و آئی ٹی نے بھی منتخب طلبہ کو مبارکباد دی۔
ڈاکٹر بونتھو کوٹھیا، ٹی این پی سیل کو آرڈینیٹر کے بموجب 5 جولائی کو منعقدہ جشنِ بہاراں کے دوران منعقدہ پلیسمنٹ ڈرائیو میں یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے ذریعہ 7 ایم ٹیک طلبہ کا اسسٹنٹ پروفیسر ایم ای آئی ٹی، میرٹھ تقرر ہوا۔ 25 جولائی کو شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی میں ایم آئی ای ٹی کے رجسٹرار سنجئے وششٹھ اور وائس چیئرمین جناب پنیت اگروال نے منتخب اسسٹنٹ پروفیسرس سے آن لائن تبادلہ خیال کیا۔ دیگر بین قومی کمپنیوں میں ٹی سی ایس، ویپرو، انفوسس، بائی جوس، میڈ پلس، ہیگزاویر، کیپ جیمینی، ڈیلائٹ، اوجاس انوویٹو ٹیکنالوجیز، پرنسپل گلوبل سرویسز، کے پی آئی ٹی، ریویچر جو حیدرآباد، احمد آباد، پونے، کولکتہ، بنگلورو، میسور، نوئیڈا، دہلی، گروگرام میں واقع ہیں میں ایم سی اے سے 15، ایم ٹیک سے 8 اور بی ٹیک سے 30 طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...