Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

امریکی افسر کاسوال :بھارت کے لاکھوں مدارس کا کھربوں صرفہ کہاں سے آتاہے؟

by | Aug 17, 2022

بھارت کے عام مسلمانوں کے چندے سے:مولانا محمد سلمان بجنوری نقشبندی استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند
  انوارالحق قاسمی
  بھارت میں یقینا لاکھوں مدارس اسلامیہ چل رہے ہیں۔جن کی بنا آج پورے بھارت میں اسلام کا غلغلہ ہے اور ان شاء اللہ جب تک بھارت میں  مدارس دینیہ کا سلسلہ جاری رہے گا،اس وقت تک مذہب اسلام کا سورج ہرگز  غروب نہیں ہوسکتا ہے اور نہ ہی کسی میں اس کی معمولی ہمت ہے۔اللہ کرے کہ مدارس اسلامیہ  کا سلسلہ تاقیامت  چلتارہے  اور اسلام کا سورج ہمیشہ  تابناک رہے۔
   سارے مسلمان یہ بات بہت ہی اچھی طرح جانتے ہیں کہ بھارت کے اکثر مدارس کے جملہ اخراجات بس  بھارتیے مسلمان ہی  دیتے ہیں اور کہیں سے کچھ نہیں آتاہے۔چوں کہ مدارس  اسلامیہ  کے  اخراجات کھربوں میں  ہیں، اس لیے اکثر لوگ گراں قدر اخراجات سن کر محو حیرت ہوجاتے ہیں ۔
    دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث اورنائب صدر جمعیت علمائے ہند  حضرت مولانا محمد سلمان بجنوری نقشبندی زیدمجدہ کی ایک مختصر ویڈیو کلپ ہے،جو مدارس اسلامیہ کے اخراجات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے،حضرت نے اس ویڈیو میں فرمایا کہ: ایک دفع میرے یہاں  امریہ کی وزارت خارجہ کا ایک  فلسطینی عیسائی افسر آیا،جو عربی بولنے والاتھا،اس کے ساتھ بات کرنے کی میری ڈیوٹی لگ گئی ۔اس نے مجھ سے بہت سارے سوالات کیے اور بہت دیر تک بات ہوتی رہی،اخیر میں اس نے یہ پوچھا کہ بھارت میں مدارس  کتنے ہیں ؟تو میں نے کہاکہ:مجھے معلوم نہیں اور نہ میرے پاس کوئی سروے ہے کہ میں کوئی تعداد بتاسکوں ؛البتہ لاکھوں ہیں یہ میں کہہ سکتاہوں ،تو اس نے کہاکہ:ان مدرسوں کاخرچ کتناہے؟تو میں نے کہاکہ: جب مجھے مدرسوں کی تعداد کا علم نہیں ،تو خرچ کا کیا علم ہوگا؟تو اس نے کہاکہ :دارالعلوم دیوبند کا بجٹ(خرچ)کتناہے؟تو اس وقت جوتھا میں نےبتادیا اور میں نے کہا کہ:دارالعلوم کا بجٹ تو یہ ہے اور اس سے کچھ کم خرچ مثلا کروڑوں والے بھی کئی مدارس ہیں اور لاکھوں خرچ والے تو ہزاروں ہیں ۔تو اس  نے ذراسا رک کر ذہن میں ایک اندازہ کیا_ظاہر ہے کہ یہ خرچے کھربوں روپے بنتےہیں _تو وہ سوچ کریہ کہنے لگا کہ یہ سارا پیسہ کہاں سے آتاہے _اس کا جواب اس نے سمجھا کہ میرے لیے مشکل ہے؛مگر میرےلیے یہ سب سے آسان تھا_جیسے ہی اس نے کہا تو میں نےکہاکہ:عام مسلمانوں کے چندے سے، تو اس نے یوں دیکھا اور مسکراکر کہنے لگا کہ :مجھے یہ سمجھ میں نہیں  آتا ،تومیں نے کہاکہ:آپ کی سمجھ میں  کیا آئےگا ،ہماری سمجھ میں بھی نہیں آتا؛اس لیے کہ دیکھتےہیں تو مسلمان کمزور،غریب اور بےروزگار نظر آتاہے۔مگرپھر بھی یہ کھربوں کا صرفہ صرف اور صرف  بھارت کا عام مسلمان کررہاہے،کہیں سے کوئی ان مدارس کی امداد نہیں کررہاہے۔بھارتیےمسلمان اپنے دین کی ذمہ داری سمجھ کر یہ ساراصرفہ اٹھارہاہے۔اللہ اس کو جاری رکھے قیامت تک۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...