ریلائنس جیو کی جانب سے 5 جی سروسکے حوالے سے ایک بڑا اعلان کیا گیا ہے۔
مکیش امبانی نے بتایا کہ ملک میں جیوکی 5جیسروس کب شروع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دیوالی کے موقع پر یہ سروس چار میٹرو سے شروع ہو جائ گی۔
مکیش امبانی نے دعویٰ کیا کہJio 5G دنیا کا سب سے جدید 5G ہوگا۔
5G سروس اس دیوالی سے دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکتہ میں شروع ہوگی۔
اس بارے میں ایک اعلان مکیش امبانی نے ٹیلی کام کمپنی ریلائنس کی سالانہ میٹنگ میں کیا۔
جب کہ 5G سروس اس سال دیوالی تک بڑے شہروں میں شروع ہو جائے گی۔
جب کہ یہ سروس دسمبر 2023 تک پورے ملک میں شروع ہو جائے گی۔
ریلائنس جیو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کی سروس تمام چھوٹے بڑے قصبات اور شہروں میں شروع ہوگی۔