Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

چنئی میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی عاملہ کا دو روزہ اجلاس کا انعقاد، اہم قراردادیں منظور

by | Sep 5, 2022

 ہندوستان کی تمام اقلیتیں ملک کی تنوع میں اتحاد کے نظریہ کو تقویت دینے کے لیے ملک بھر میں بین المذاہب مکالمے کے اجلاس منعقد کریں
چنئی۔ نڈین یونین مسلم لیگ (IUML)
کی قومی عاملہ کا دو روزہ اجلاس 2اور 3ستمبر2022کوچنئی، رایاپورم، رمضان محل میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم۔ قادر محی الدین کی صدارت اور کیرالہ کے ریاستی صدر سید صادق علی شہاب کی قیادت میں منعقد ہوا۔کیرالہ اسمبلی میں اپوزیشن ڈپٹی لیڈر اور انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی جنرل سکریٹری پی کے۔ کنجالی کٹی ایم ایل اے نے استقبالیہ تقریر کی۔ اس اجلاس میں مندرجہ ذیل قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔
تعزیت: انڈین یونین مسلم لیگ کیرالہ کے ریاستی صدر، نیشنل پولیٹیکل کنسلٹیو کونسل کے صدر، ہندوستانی مسلمانوں کے ایک روحانی رہنما اور مفاہمت کے چمپئن مذہبی رہنما سید حیدر علی شہاب تنگل، قومی نائب صدر اور شمالی ہند میں مسلم لیگ کے بانی محترم قائد ملت رحمتہ اللہ علیہ کے زمانے سے مسلم لیگ سے جڑے ؎ میرٹھ ایڈوکیٹ اقبال احمد صاحب،قومی ڈپٹی سکریٹری اور سابق رکن اسمبلی یونس کنجو، نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور سابق رکن اسمبلی سیری کولم عبداللہ، نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اور سابق رکن اسمبلی سی معین کٹی، تلنگانہ کے ریاستی صدر اور نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر محمد غنی، کیرالہ کے ریاستی نائب صدر کنور عبدالقادر مولوی، منجیشورم کے سابق ممبر اسمبلی اور نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن عبدالرزاق َ۔ خواتین ونگ سے خدیجہ اور جھارکھنڈ کے ریاستی صدر امجد علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کیا گیا۔ جس کے بعد مندرجہ ذیل قراردادیں منظور کی گئیں۔ ٭۔تمام ریاستوں میں مصالحتی میٹنگیں۔ یہ اجلاس ہم آہنگی اور بھائی چارے پر زور دینے کے لیے تمام ریاستی دارالحکومتوں میں ”The Journey of Harmony India” پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کرتی ہے اور ان تقاریب کو اچھی طرح سے منعقد کرنے کے لیے عہدیداروں کی تقرری کرتی ہے، اور ان عہدیداروں کو تمام ریاستوں میں تمام مذہبی علماء کی شناخت کرنی چاہیے اور پروگرام منعقد کرنے کے لیے مناسب انتظامات کرنا چاہیے۔
٭۔مسلم لیگ کا 75واں سال، چنئی میں عظیم الشان اجلاس: یہ اجلاس انڈین یونین مسلم لیگ کی 75 ویں سالگرہ10/03/2023 کو چنئی شہر میں منایا جائے گا۔ کانفرنس میں تمام اتحادی پارٹی رہنماؤں کو مدعو کرکے منانے کا عزم کرتی ہے۔٭عبادت گاہوں کا تحفظ ایکٹ:اجلاس مرکزی حکومت پر زور دیتی ہے کہ وہ تمام عبادت گاہوں کی حفاظت کرے جیسا کہ پروٹیکشن آف ریلیجیس پلیسس ایکٹ 1991 ایکٹ میں مذکور ہے۔
٭۔عام فہرست میں مردم شماری:اجلاس مرکزی حکومت پر زور دیتی ہے کہ وہ آئین ہند میں مردم شماری کو آئین ہند کے آرٹیکل 69 کے تحت مرکزی حکومت کی فہرست سے جنرل لسٹ میں تبدیل کرنے کے لیے آئین میں مناسب ترمیم لائے۔ اس طرح اجلاس نے فیصلہ کیا کہ ریاستی حکومتوں کو مردم شماری کے کام میں مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے جس سے ریاستوں اور ملک میں پسماندہ طبقات کی تعداد کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

IULM

٭۔قدیم تاریخی علامات:
یہ اجلاس مرکزی حکومت پر زور دیتا ہے کہ مختلف طبقات کی عبادت گاہوں کو قدیم تاریخی یادگاروں کی فہرست سے نکال کر انہیں متعلقہ طبقات کے حفاظت۔ استعمال اور انتظام کے تحت رکھا جائے۔
٭۔دھرم سنسد تنظیم کی مذمت:
ریاست اتراکھنڈ کے ہریدوار اور ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج میں منعقدہ دھرم سنسد میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والی ملک دشمن اور قانون شکنی کی کارروائیوں کی اجلاس نے سخت مذمت کی۔ہریدوار میں منعقدہ ایک دھرم سنسد کانفرنس میں کھلے عام اعلان کیا گیاکہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جانا چاہیے۔ پریاگ راج میں منعقدہ کانفرنس میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے حق رائے دہی کو ختم کردیا جانا چاہئے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت اور معاشرے کے ذمہ دار افراد کی طرف سے اس فرقہ وارانہ رجحان کی مذمت نہیں کی گئی۔ یہ اجلاس درخواست کرتی ہے کہ ہندوستان کی تمام اقلیتیں ہندوستان کی اجتماعی ثقافت اور تنوع میں اتحاد کے نظریہ کو تقویت دینے کے لیے ملک بھر میں بین المذاہب مکالمے کے اجلاس منعقد کریں۔٭۔2024کے پارلیمانی انتخابات: اجلاس میں 2024 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اپنائی جانے والی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے اور مناسب کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...