Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

*جامعہ فاطمۃ الزہرا دھوراجی میں جشن ردائے فضیلت و قرأت*

by | Oct 6, 2022

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)
 بروز اتوار بتاریخ ٥/ ربیع الاول ١٤٤٤ھ مطابق ٢/اکتوبر ٢٠٢٢ء کو ضلع راجکوٹ کے دھوراجی شہر میں تعلیم نسواں کے لئے قائم کردہ اولیں دینی مرکزی درسگاہ بنام *جامعہ فاطمۃ الزہرا* دھوراجی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان پروگرام بنام” جشنِ ردائے فضیلت و قرأت و ختم بخاری شریف “عمل میں آیا ۔ جس میں درس بخاری شریف کے لئے مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان کے عظیم مفتی ومحقق،سراج الفقہاء ، محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مفتی نظام الدین رضوی مصباحی اطال اللہ بقائه سابق صدر المدرسین و صدر شعبۂ افتا جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ مدعو ہوئے ۔
پروگرام کا آغاز حضرت مولانا حافظ و قاری محمد سبطین رضا علیمی ( بہرائچ شریف، یوپی) نے تلاوت قرآن کریم سے کیا ۔حضرت مولانا حافظ و قاری محمد حامد رضا ضیائی صاحب قبلہ استاذ حسنین اکیڈمی دھوراجی نے خوبصورت لب ولہجہ میں نعت مقدس پیش کی ،
بحیثیت مقرر خصوصی حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد ساحل پرویز اشرفی جامعی صاحب قبلہ نے *”بچیوں کی تعلیم و تربیت”* کے عنوان پر دلائل و براہین سے مزین خوبصورت خطاب فرمایا۔
تقریر کے اختتام کے بعد حضرت علامہ مولانا مظہر علیمی صاحب قبلہ ایڈیٹر ماہنامہ سنی دعوتِ اسلامی ممبئی نے جامعہ فاطمۃ الزہرا دھوراجی کا تعارف پیش کیا، آپ نے فرمایا کہ ایک زمانہ یہاں پر ایسا بھی گزرا جب خواتین کی تعلیم و تربیت کا کوئی نظم و نسق نہ تھا اور نہ اسلامی بہنوں کے لئے کوئی مذہبی ادارہ تھا مگر اللہ کے فضل و کرم کی برسات ہوئی اور تقریباً دس بارہ سال قبل شہر دھوراجی میں دختران اسلام کی تعلیم کے لئے حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا کی جانب منسوب کرتے ہوئے ایک ادارہ جامعہ فاطمۃ الزہرا کا قیام عمل میں آیا اور اللہ نے اسے وہ عروج و ارتقاء عطاء فرمایا کہ اس مختصر سی مدت میں سیکڑوں طالبات دینی تعلیم و عصری علم و ہنر کے زیورات سے مزین ہو کر دنیا و آخرت سنوارنے میں مصروف  ہیں یہ اس جامعہ کا یہ دوسرا جشن ردائے فضیلت و قرأت منایا جارہا ہے جس میں شعبۂ فضیلت سے بارہ(١٢) ، شعبۂ قرأت سے چھبیس ( ٢٦ ) ، شعبۂ حفظ سے ایک (١) اور شعبۂ ناظرہ سے تقریباً سو (١٠٠) طالبات امسال فارغ ہو رہی ہیں۔
بعدہ ختم بخاری شریف کا روحانی و ایمانی پروگرام شروع ہوا جس کے لیے سراج الفقہاء، محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مفتی نظام الدین رضوی مصباحی صاحب قبلہ جلوہ فرما ہوئے اور مفتی صاحب قبلہ نے اپنی زبان فیض ترجمان سے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا اور اس کے ضمن میں وقت کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے اختصار کے ساتھ حضرت نے ایسی تشریح وتوضیح اور نکات بیان فرمائی کہ گو سمندر کو کوزے میں سمیٹ کر رکھ دیا ،ختم بخاری شریف کا درس بڑا روحانی اور معلوماتی رہا، حضرت نے حدیث کے حوالےسے چند عقائد و معمولات اور دیگر ضروری گوشوں پر بھی روشنی ڈالی پھر کچھ دیر تک عوامی سوالات و جوابات کا خوش گوار سلسلہ جاری رہا جس میں لوگوں کی طرف سے سوالات ہوتے رہے اور حضور سراج الفقہاء ان سوالات کے جوابات دلائل و براہین کے ساتھ ارشاد فرماتے، آخر میں دعا و سلام کے ساتھ جشنِ ختم بخاری شریف کا اختتام ہوا۔
بعد ظہر خواتین اسلام کا ایک بہترین اور مثالی اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی، نعت و تقاریر کے بعد رداء پوشی اور تقسیم انعامات کا سلسلہ شروع ہوا ، اسی میں جامعہ میں عمدہ اور طویل عرصہ تک خدمات انجام دینے والی معلمات کو “مثالی معلمہ” اور جامعہ کی سابق صدر معلہ عالمہ فاضلہ ام سلمہ عابدی صاحبہ کی اعلی خدمات کے اعتراف میں سپاس نامہ پیش کیا گیا سلام اور خصوصی دعا پر اس اجتماع کا اختتام ہوا۔
دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس پروگرام کو قبول فرمائے جملہ فارغات کو دین متین کی خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور جن لوگوں نے اس پروگرام کسی بھی طرح سے حصہ لیا اللہ ربّ العزت انہیں جزائے خیر عطا فرمائے، جامعہ فاطمۃ الزہرا دھوراجی کو دن دونا رات چوگنا ترقی عطا فرمائے آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...