Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حافظ غانم المفتاح ساری دنیا کی توجہ کا مرکز

by | Nov 21, 2022

قطر فیفا ورلڈ کپ کا تلاوت قرآن سے افتتاح کرنے والے کی پذیرائی
دوحہ۔ ۲۱؍نومبر: قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا جو معذور حافظ قرآن غانم المفتاح نے کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔حافظ قرآن غانم المفتاح کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد انہیں دنیا بھر سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور انہیں بےحد سراہا جارہا ہے تاہم کئی لوگوں کے ذہن میں سوال ہے کہ آخر غانم المفتاح کون ہیں اور کیا کرتے ہیں۔غانم المفتاح ۵ مئی ۲۰۰۲کو قطر میں پیدا ہوئے بچپن میں ہی وہ ایک ایسی بیماری کا شکار تھے جس میں ریڑھ کی ہڈی کا زیریں حصہ نشونما نہیں پا سکتا تھا ابتدائی تعلیم کے لیے انکی والدہ نے جب انہیں اسکول میں داخل کروانا چاہا تو بہت سے اسکولوں نے انکار کر دیا اور جس اسکول میں وہ بالآخر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے وہاں معذوری کی وجہ سے بچے ان سے کھیلنے سے کتراتے تھے۔ تاہم انہوں نے دینی تعیمات حاصل کیں قرآن حافظ بنے اور آج ۲۰سالہ غانم المفتاح قطر کے معروف موٹیویشنل سپیکر ہیں اور ساتھ ہی غریسہ آئسکریم نامی کمپنی کے بھی مالک ہیں جس کی قطر میں ۶شاخیں اور ساٹھ کے قریب ورکرز ہیں۔غانم نےاپنے جیسے کئی بچوں اور خاندانوں کی مدد کیلئے ایک فلاحی تنظیم الغانم فاؤنڈیشن کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر میں معذور افراد کو وہیل چئیر کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔معذوری کے بعد بھی ہر میدان میں خود کو منوانے والے غانم المفتاح ۲۰۱۷میں وہیل چئیر کے بغیر ہاتھوں کے بل عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں وہ زمانہ طالبِ علمی میں ہاتھوں میں دستانے پہن کر فٹ بال کھیلا کرتے تھے فٹبال کے علاوہ غانم بہترین غوطہ خور بھی ہیں اور سمندر میں ۲۰۰میٹر تک غوطہ خوری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔قاری غانم المفتاح نے پہلی مرتبہ قطر میں ہونے والے ’فیفا ورلڈکپ‘ کا افتتاح تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا جس کو دنیا کے ۵۰۰سے زائد بڑے چینلز پر دکھایا گیا۔ قطر میں منعقد ہونے والا فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۲تاریخ کا وہ پہلا ورلڈکپ ہے جس میں ناچ گانے کے بجائے قرآنی آیات کی تلاوت سے آغاز کیا گیا۔تقریب میں امریکی اداکار مورگن فری مین نے بھی شرکت کی جنہوں اسٹیج کی زمین پر بیٹھ کر غانم المفتاح سے باتیں کیں اور اُن سے سوال کیا کہ دنیا کی اتنی ساری قومیں، ثقافتیں اور نسلیں ساتھ رہ سکتی ہیں؟ جس پر قطر کا معذور بچہ قرآن سے حل بتا رہا ہے اور قرآن کی بہت ہی عمدہ آیات کا انتخاب کرتے ہوئے اس سوال کا جواب دیا جن میں توحید اور مساوات کا خصوصی درس تھا۔اس موقع پر ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین کا بایاں ہاتھ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا جس کو انہوں نے دستانے سے ڈھانپ رکھا تھا، اس بارے میں مورگن فری مین نے۲۰۱۰میں بتایا تھا کہ ’میرے ہاتھ کی رگیں ضائع ہو گئی ہیں اور پھر وہ ٹھیک نہیں ہو سکیں، اس لیے میں ہاتھ کو ہلا نہیں سکتا اور ایک ہاتھ سے معذور ہوں۔‘اس وقت جب یورپ سمیت دنیا بھر میں ایل جی بی ٹی تحریک کی سرگرمیوں پر قطر میں پابندی عائد کیے جانے پر ان کے حقوق کی بات کی جارہی تھی وہیں قطر نے ایک معذور قاری سے ورلڈ کپ کا افتتاح کروا کر دنیا بھر کے معذور افراد کے حوصلے بلند کر کے اپنی ترجیحات دنیا کے سامنے واضح کر دی ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...