والدین، بچوں کے دوست بنیں

ایجوکیشن ایکسپو میں سید مصباح الدین کا خطاب

عام خاص میدان پر جاری 7 روزہ ایجوکیشن ایکسپو میں چوتھے روز

” MFERD” کے ایڈوائزر ڈاکٹر سید مصباح الدین نے شرکت کی دوپہر کے سیشن میں پینل ڈسکشن ہوا جسکا عنوان تھا “جدید اور روایتی طریقہ تعلیم” اس پینل ڈسکشن میں مقرر ایڈوکیٹ فیض سید بانی اسلامک ریسرچ سینٹر اور وشوناتھ گوپال بانی کرئسلیک نے شرکت کی پروگرام میں شیونا، سلوڑ، کنٹر، کھام گاؤں اور خلدآباد کے ٹیچرس نے شرکت کرکےتاستفادہ حاصل کیا شام کے سیشن میں “مسلمانوں کی تعلیمی صورتحال اور لائحہ عمل ” ع عنوان سے کامیاب پروگرام ہوا جسمیں ایڈووکیٹ فیض سید، ڈاکٹر سید مصباح الدین اور ڈاکٹر تنویر احمد نے والدین اور اساتذہ کی رہنمائی کی سید مصباح الدین نے اپنے خطاب میں کہا کسی بھی شعبہ میں ترقی اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتی جب تک عزم اور صحیح سمت میں رہنمائی کے ساتھ محنت نہ کی جائی مستقل لگن اور محنت کے بعد ہی قوموں کی ترقی کے راز کو پایا تھا لہذا دور حاضر میں اپنی زندگی کی راہوں کو ہر شعبہ میں لاگو کرتے ہوئے روشن کریں انھوں نے مزید کہا کہ تعلیم کو اولین ترجیح دیں اپنے نونہالوں پر توجہ مرکوز کرے اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو کچھ نہ کچھ صلاحیتوں کے ساتھ پیدا کیا ہے لہذا اسی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر امت کے جیالوں اور خصوصاً وہ نوجوان جو تعلیم کے میدان میں کچھ کر گذرنا چاہتے ہیں ایسے افراد کی ضرور مدد کرے خود بھی آگے بڑھے اور دوسروں کی بھی رہنمائی کریں والدین کو چاہیے بچوں کے ساتھ کام کریں بچوں کو دماغ کے ساتھ ساتھ دل سے بھی کام لے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *