
*یوم ریاضی کے موقع پر اقرا بورنار میں ریاضی کے ماڈلس کی نمائش*
جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام قصبہ بورنار میں جاری عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار میں ماہر ریاضی داں “شری نواسن راما نجن کی یوم پیدائش کے موقع پرعلم ریاضی کے ماڈلز و چارٹس نمائش کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس کا افتتاح اسکول کے صدر مدرس سلیم شاہ کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔نمائش میں پنجم تا دہم جماعتوں کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔طلبہ نے کم خرچ اور گھریلو بے کار اشیا سے مختلف موضاعات پر بہترین ماڈلس پیش کیئں۔تمام طلبہ کواسکولی علم ریاضی کمیٹی کے اساتذہ شیخ روشن جعفر،شیخ امیر حمید اور شیخ عابد حسین کی رہنمائی حاصل رہی۔نمائش میں تین بہترین ماڈل کا انتخاب کیا گیا۔جس میں اول مقام اشنا عدین محمد غوث (ہفتم)،دوم اشمیرا فاروق شاہ (نہم) اور سوم شعیب حنیف پٹیل (پنجم) نے حاصل کۓبطور جج عارف محمد خان و شیخ جواد انجم نے خدمات انجام دیں۔اس موقع پر فیروز خان،شیخ صادق اور مظہر خان موجود تھے۔ کامیابی کے لیے غیر تدریسی عملہ میں مشتاق بھائی اور یوسف بھائی کا تعاون حاصل رہا۔۔