Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

عالمی معیشت کو کساد بازاری کا سامنا ہوسکتا ہے : ورلڈ بینک کا انتباہ

by | Jan 12, 2023

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری گلوبل اکنامک پروسپیکٹ رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ 2023 میں عالمی شرح نمو 1.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جس کے بارے میں 6 ماہ پہلے 3 فیصد کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کے ہر خطے کو معاشی سست روی کا سامنا ہوگا خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک کی شرح نمو 2023 میں 0.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جو 2022 میں 2.5 فیصد تھی۔دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا کی شرح نمو 0.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جو 1970 کے بعد سے اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔
دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کی شرح نمو 4.3 فیصد رہنے کا امکان ہے جو سابقہ پیشگوئیوں سے نمایاں حد تک کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر سخت مانیٹری پالیسیوں، یوکرین جنگ کے اثرات، مہنگائی کی ریکارڈ سطح اور بڑی معیشتوں کی کمزور شرح نمو کے باعث عالمی معیشت کو کساد بازاری کا سامنا ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق مہنگائی، کرنسی کی قدر میں کمی، عوام اور نجی شعبے کے لیے سرمایہ کاری میں کمی کے باعث اوسط آمدنی کی شرح میں نمایاں کمی آئی۔ورلڈ بینک نے کہا کہ معاشی سست روی سے غریب معیشتوں کو غربت ختم کرنے کی کوششوں کو روکنا پڑے گا جبکہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں 50 سال کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 کے آخر تک ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی شرح نمو کووڈ کی وبا سے قبل کے مقابلے میں 6 فیصد تک کم ہوسکتی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح بھی کافی زیادہ ہوگی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...