عام بجٹ ۲۰۲۳ء یکم فروری کو پیش کیا جاسکتا ہے

 

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا اور 6 اپریل کو ختم ہوگا، مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اطلاع دی۔ اس بار بجٹ اجلاس کے دوران 66 دنوں میں کل 27 نشستیں ہوں گی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں 14 فروری سے 12 مارچ تک وقفہ ہوگا اور اس کے بعد اجلاس دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری 2023 کو پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ بجٹ اجلاس کا پہلا حصہ 13 فروری تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد دوسرا حصہ 13 مارچ سے شروع ہوگا۔ اجلاس کا آغاز صدر دروپدی مرمو کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ ہوگا۔
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ امرت کال مہوتسو کے درمیان منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران صدر کے خطبہ، عام بجٹ اور دیگر موضوعات پر مثبت اور بامعنی بحث ہوگی۔ جوشی نے کہا کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران 14 فروری سے 12 مارچ تک وقفہ ہوگا، اس دران مختلف سرکاری محکموں کی فنڈ کی طلب اور رپورٹ تیار کرنے کے لئے کافی وقت حاصل ہو سکے گا۔قابل ذکر ہے کہ اس بار بھی عوام کو بجٹ سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ جہاں ملازمت پیشہ افراد انکم ٹیکس چھوٹ کی حد میں کٹوتی کی توقع کر رہے ہیں وہیں کاروباری طبقے کے اپنے مطالبات ہیں۔ کاروباری طبقہ کئی مصنوعات پر جی ایس ٹی کم کرنے کی امید کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *