نمائندہ خصوصی
دو سو سے زائد اسٹالس نمائش میں شامل ،تجارتی افراد کی کثیر تعداد میں شرکت
15جنوری :(بنگلور) انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پنڈتوں کا شہر بنگلور میں مسلم انڈسٹریلسٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے کل 14جنوری 2023کو دوروزہ بزنس سمٹ کا آغاز ہوا جس میں کثیر تعداد میں بزنس کمیونیٹی کے افراد شریک رہے۔دو سو سے زائد مختلف بزنس کے اسٹالس نمائش میں شامل ہیں جبکہ نمائش کے ساتھ مختلف عنوانات پر ماہرین اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ مسلمانوں میں آنٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کیلئےقائم ادارہ مسلم انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن گذشتہ ایک دہائی سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور تجارتی برادری کو آپس میں مل جل کر تجارت کرنے پر آمادہ کر رہا ہے ۔
مسلم انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن میں مردوں کے ساتھ خواتین آنٹرپرینیورس کی بھی بڑی تعداد شامل ہے اور اپنی تجارت کو فروغ دے رہی ہے۔