عملہ سمیت ۷۲؍لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ، راحتی کام جاری
کٹھمنڈو: اتوار کو نیپال کے شہر پوکھرا میں ایک بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں اب تک کل 68 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس حادثے میں 5 ہندوستانیوں سمیت تمام 72 مسافروں کی موت کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں 68 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔ اب طیارہ حادثہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو طیارہ حادثے سے پہلے کا بتایا جا رہا ہے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی صبح گیارہ بجے پیش آیا۔دل دہلا دینے والا ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کیا گیا ہے۔ شیئر کئے گئے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ رن وے پر پہنچنے سے پہلے ہی گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں دور سے آنے والے طیارے کو ایک طرف جھکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی گئی دیگر تصاویر اور ویڈیوز میں جائے حادثہ سے دھوئیں بھی اٹھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اب تک کی جانکاری کے مطابق طیارے نے کھٹمنڈو سے پوکھرا کیلئے 68 مسافروں کو لے کر ٹیک آف کیا تھا۔ طیارہ تقریباً 20 منٹ کے بعد گر کر تباہ ہو گیا جو اپنی منزل سے چند کلومیٹر ہی دور تھا۔ حادثہ کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ساتھ ہی نیپال کی ایئرپورٹ اتھارٹی کا دعویٰ ہے کہ طیارہ موسم کی خرابی نہیں بلکہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوا ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ نے اپنے غم کا اظہار کرنے کے لئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلایا۔ اس کے ساتھ انہوں نے حکومت نیپال کی تمام ایجنسیوں کو موثر ریسکیو آپریشن کی ہدایت دی ہے ۔ وہ حادثے کے بارے میں جاننے کیلئے تریبھون ہوائی اڈے پر بھی پہنچ گئے ہیں۔Yeti Airlines کے ترجمان سدرشن بارتولا نے اے ایف پی کو بتایا ہے، “طیارے میں 68 مسافروں کے ساتھ عملے کے چار ارکان بھی تھے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کتنے لوگ اس حادثے میں بچ گئے”۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے جس میں دھویں کے بادل اٹھتے نظر آ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اس واقعہ سے متعلق ویڈیو ہے۔
نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل پراچندا نے ٹویٹ کر کے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، “یٹی ایئر لائنز کا طیارہ اے این سی اے ٹی آر مسافروں کو کھٹمنڈو سے پوکھرا لے جا رہا تھا۔ اس میں 72 افراد سوار تھے۔ میں سیکورٹی اہلکاروں، نیپال حکومت کی دیگر ایجنسیوں اور عام لوگوں سے
ی ی امدادی کارروائی روک دی گئی ہے۔
اس حوالے س کٹھمنڈو میں نیپالی حکام نے بتایا کہ اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں روکی گئیں۔
نیپالی حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کے 4 مسافروں کی تلاش کل صبح شروع کی جائے گی۔
راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ “