Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

الہ آباد میں شیر شاہ سوری کے زمانے کی شاہی مسجد پر بلڈوزر

by | Jan 16, 2023

الہ آباد, ۱۵؍جنوری: یوپی کے الہ آباد کے ہنڈیا میں جی روڈ کو وسیع کرنے کے نام پر شیر شاہ سوری کے وقت کی بنی شاہی مسجد کو بلڈوزر کے ذریعے شہید کردیاگیا ہے، امام مسجد بابل حسین نے کہاکہ ’نچلی عدالت میں ۱۶؍ جنوری کو معاملے کی سماعت ہونی تھی۔ہنڈیا تحصیل میں گرانٹ ٹرنک روڈ (جی ٹی روڈ) کو وسیع کرنا کام کیاجارہا ہے، اس روڈ پر سیدآباد بازار میں شیر شاہ سوری کے زمانے کی مسجد تھی جسے غیر قانونی قرار دیاجارہا ہے۔ اس مسجد کو سخت سیکوریٹی اور لوک نرمان وبھاگ کے افسران کی موجودگی میں ۹؍ جنوری ۲۰۲۳ کو بلڈوزر کے ذریعے شہید کردیاگیا ۔ شاہی مسجد کو شہید کرنے سے قبل افسران نے مسجد انتظامیہ کو نوٹس دیا تھا حالانکہ مسجد کو بچانے کےلیے مقامی لوگوں نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ ہنڈیا کے ایس ڈی ایم رمیش چندر موریہ نے کہاکہ ’’لوک نرمان کی زمین پر مسجد واقع تھی، ہائی کورٹ اور دیوانی کورٹ سے انہیں کوئی ریلیف نہیں ملی، مسجد کی انتظامیہ کمیٹی سے ہم نے دو تین رائونڈ بات چیت کی اس کے مطابق انتظامیہ کمیٹی کے لوگوں کے ذریعے مسجد کو ہٹانے کا کام کیاجارہا ہے‘‘۔ مسجد کے امام محمد بابل حسین نےبتایاکہ ہم ہائی کورٹ گئے تھے لیکن ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ معاملہ سول کورٹ کا ہے اس کے بعد ہم سول کورٹ گئے وہاں اسٹے خارج کردیاگیا، اس کے بعد لوور کورٹ میں گئے جہاں سماعت ہونی تھی، اسی درمیان ۹ جنوری ۲۰۲۳ کو انتظامیہ نے مسجد کو بلڈوزر چلا کر شہید کردیا۔ مسجد کو بلڈوزر سے شہید کیے جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو پر کال رردا نامی یوزر نے لکھا کہ یوگی بابا کے راجیہ میں، سیدآباد پریاگ راج مسجد پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے پر بابا نے مسجد ہی اکھاڑ دی‘‘۔ کنشکا نام کے یوز رنے لکھا کہ یہ کورٹ کے ذریعے حقیقی سیکولرازم ہے، عدالت نے پریاگ راج کے مسلمانوں کو ’’حرام‘‘ سے بچایا، غیر قانونی طور پر مسجد کی تعمیر کو اسلام میں ’حرام‘ قرار دیاگیا ہے۔ ونرم ترپاٹھی نے لکھا کہ جے ہو یوگی بابا کی، حالانکہ ہائی کورٹ کا حکم ہے ،لیکن یہ یوگی بابا کا دور اقتدار ہے، جو ایسے احکامات کو پورا کرتے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...