سال ۲۰۲۲ء رئیل اسٹیٹ کیلئے بہترین سال کیوں رہا؟
نئی دہلی: کووڈ-19 کی وبا کے بعد، رئیل اسٹیٹ کمپنیوں نے 2022 میں ملک کے سات بڑے شہروں میں چار لاکھ سے زیادہ مکانات کی تعمیر مکمل کر لی ہے، جس سے گھروں کی تعمیر کی رفتار کو تیز کیا گیا ہے۔ پراپرٹی ایڈوائزری فرم اناروک نے بتایا ہے کہ 2022 میں ملک کے سات بڑے شہروں میں ۲؍؍لاکھ چالیس ہزار لاکھ مکانات کی تعمیر کا کام مکمل ہوا۔ کووڈ وبا کے دوران 2020 اور 2021 میں مکانات کی تعمیر کی رفتار بری طرح متاثر ہوئی تھی جس کی بھرپائی ۲۰۲۲ء میں ہوگئی۔ انارک نے یہ اعداد و شمار دہلی این سی آر، ممبئی میٹروپولیٹن ریجن، پونے، بنگلورو، حیدرآباد، چنئی اور کولکتہ کے شہروں میں بنائے گئے رہائشی یونٹوں کے حوالے سے جاری کیے ہیں۔
ممبئی کے علاقے میں سال 2022 میں مکمل ہونے والے مکانات کی سب سے زیادہ تعداد ۱ء۲۶؍ لاکھ یونٹ تھی۔ ممبئی میں سال 2021 میں صر۷۰؍ہزار مکانات تعمیر ہوئے تھے ۔انارک کے چیئرمین انوج پوری نے کہا، “سال 2022 ہندوستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک شاندار سال رہا ہے ۔ اس سال مکانات کی فروخت نے ۲۰۱۴ء سے بھی زیادہ رہی ۔ ۔ اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے، ڈویلپر کی توجہ گھروں کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے پر ہے۔” پوری نے کہا کہ 2023 میں بھی ۵ء۴۴؍لاکھ سے زیادہ مکانات کی تعمیر متوقع ہے۔ ان میں سے ایک لاکھ ۳۳؍ہزار مکانات ممبئی میں تعمیر کئے جائیں گے۔