بنگلورو میں اسکوٹی سوار نے ضعیف شخص کو ایک کلومیٹر تک گھسیٹا

بنگلور : بنگلورو میں منگل کی دوپہر، اسکوٹی پر سوار ایک نوجوان نے پہلے ایک بوڑھے کو ٹکر ماری پھر اسے ایک کلومیٹر تک گھسیٹا۔ وہ بار بار پیچھے مڑتا رہا کہ بوڑھا آدمی اپنی اسکوٹی سمیت گھسیٹ رہا ہے، لیکن وہ نہیں رکا۔ لوگوں نے گھیر لیا تو نوجوان نے اسکوٹی روک دی۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور متاثرہ کو اسپتال میں داخل کرایا۔
واقعہ بنگلور کے ماگڈی روڈ کا ہے۔ متھپا نام کا ایک بوڑھا آدمی اپنی بولیرو کار میں کہیں جا رہا تھا۔ اسی دوران اسکوٹی سوار نوجوان نے اسے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس دوران وہ موبائل پر بات بھی کرتا رہا۔ بزرگ اپنی گاڑی سے اتر کر ملزم کے پاس گئے۔ انہیں دیکھ کر اسکوٹر سوار بھاگنے لگا تو بوڑھے نے پیچھے سے ملزم کی اسکوٹی پکڑ لی۔ ایسا کرنے کے بعد بھی اسکوٹی سوار نہیں رکا بلکہ انہیں تقریباً 1 کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹتا رہا۔
واقعے کا ویڈیو منظر عام پر آگیا ہے۔جس میںدیکھا جا سکتا ہے کہ ساحل بوڑھے کو اپنی اسکوٹی سے گھسیٹ رہا ہے۔ بوڑھے نے اسکوٹی کا پچھلا ہینڈل پکڑ رکھا ہے۔ کئی لوگوں نے ضعیف کو بچانے کیلئے اسکوٹی کا پیچھا کیا اور تقریباً ایک کلومیٹر بعد نوجوان کو روک دیا ۔متاثرہ نے بتایا کہ ملزم نے میری گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری۔ اگر وہ رک جاتا اور مجھ سے معافی مانگتا تو میں اسے جانے دیتا۔ اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو میں نے اسکوٹی پکڑ لی۔ میں نے سوچا کہ وہ رک جائے گا، لیکن وہ مجھے گھسیٹنے لگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *