Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

تریپورہ،ناگالینڈ اور میگھالیہ میں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان

by | Jan 18, 2023

نئی دہلی : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تریپورہ میں 16 فروری کو اور ناگالینڈ و میگھالیہ میں 27 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی تینوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ بھی ہو گیا۔ تینوں ہی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کے لیے 3 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ اتوار کو میگھالیہ، ناگالینڈ اور تریپورہ ریاستوں کا چار روزہ دورہ کیا تھا۔ تریپورہ میں جہاں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے، وہیں میگھالیہ اور ناگالینڈ میں بی جے پی برسراقتدار اتحاد کا حصہ ہے۔ یعنی تینوں ہی ریاستوں میں بی جے پی حکمراں طبقہ ہے اور اس مرتبہ یہاں حکومت تشکیل دینا پارٹی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
آج پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ’’یہ سال کی پہلی پریس کانفرنس ہے۔ اس سال مزید انتخابات ہوں گے اور پریس کانفرنسز ہوتی رہیں گی۔ ناگالینڈ، میگھالیہ اور تریپورہ میں بالترتیب 12 مارچ، 15 مارچ اور 22 مارچ کو اسمبلی کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔ تینوں ریاستوں میں 60-60 سیٹیں ہیں اور ان تینوں ہی ریاستوں میں خواتین کی ووٹنگ میں شراکت داری زیادہ رہی ہے۔‘‘ راجیو کمار نے یہ بھی جانکاری دی کہ ناگالینڈ میں 2315، میگھالیہ میں 3482 اور تریپورہ میں 3328 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ان میں 376 ایسے ہوں گے جو پوری طرح سے خواتین کی دیکھ ریکھ میں ہوں گے۔ علاوہ ازیں 50 فیصد پولنگ بوتھ پر ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔
جہاں تک گزشتہ اسمبلی انتخاب کی بات ہے، میگھالیہ میں کانگریس 21 سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بنی تھی۔ حالانکہ 60 نشستوں والی اسمبلی میں اکثریت سے یہ بہت پیچھے رہ گئی تھی۔ این پی ای کو 19، یو ڈی پی کو 6، اور دیگر کو 14 سیٹیں ملی تھیں۔ ناگالینڈ میں 2018 میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں این پی ایف نے سب سے زیادہ 26 سیٹیں حاصل کی تھیں۔ این ڈی پی پی کو 18 اور بی جے پی کو 12 سیٹیں ملی تھیں، اور 4 سیٹیں دیگر کے حصے میں گئی تھیں۔ تریپورہ میں گزشتہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی 36 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بنی تھی اور تنہا حکومت سازی میں بھی کامیاب رہی۔ یہاں سی پی ایم کو 16 اور آئی پی ایف ٹی کو 8 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...