ریلائنس انڈسٹری کے تیسرے سہ ماہی نتائج ظاہر، منافع میں ۱۵؍فیصد کا اضافہ
ریلائنس ریٹیل نے ریکارڈ سہ ماہی آمدنی اور EBITDA درج کیا ہے۔ دوسری جانب تیل سے کیمیکلز کے شعبے کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز نے آج اپنے سہ ماہی نتائج جاری کیے ہیں۔ کمپنی نے مطلع کیا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس کا مجموعی منافع بڑھ کر 17806 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال کے مقابلے مجموعی آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، سہ ماہی میں مجموعی آمدنی پچھلے سال کے مقابلے ۱۴اعشاریہ ۸؍فیصد بڑھ کر ۲؍لاکھ ۴۰؍ہزار ۹۶۳؍ کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ اس مدت کے دوران کاروبار سے آمدنی ۲؍لاکھ ۲۰؍ہزار ۵۹۲؍ کروڑ روپے رہی ہے۔ ا س کے ساتھ ہی پہلی تین سہ ماہیوں کا منافع بڑھ کر ۵۲؍ہزار ۷۶۱؍کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق صارفین کے کاروبار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈیجیٹل سروس شعبہ میں ۲۰؍فیصد ریٹیل شعبہ میں ۱۷؍فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سہ ماہی نتائج پر، RIL کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ مشکل حالات میں، پوری ٹیم نے مضبو کارکردگی پیش کرنے کے لیے بہت اچھا کام کیا۔ جیو نے ریکارڈ پرفارمنس دی ہے۔ اسی خوردہ طبقہ کی مضبوط کارکردگی جاری ہے۔
سہ ماہی کے دوران، Jio نے پچھلے سال کے مقابلے میں مجموعی آمدنی میں ۲۱؍فیصدد کا اضافہ درج کیا۔ اس کے ساتھ ہی ریلائنس ریٹیل نے بھی ریکارڈ کارکردگی دکھائی ہے۔ اس شعبہ کی مجموعی آمدنی کا ریکارڈ ۶۷؍ہزار ۶۲۳؍کروڑروپے رہا ہے، جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں ۱۷اعشاریہ ۲؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔