Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ادارہ مکیہ کشن گنج میں مجلس علمائے ملت کی شوریٰ کی میٹنگ کا انعقاد

by | Jan 20, 2023

 تشکیل شدہ یونٹیوں کو مضبوط کرنے کا لیا گیا عزم
کشن گنج 20/ جنوری : ادارہ مکیہ کشن گنج میں مجلس علمائے ملت کشن گنج کی شوریٰ کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت مولانا الیاس مخلص صدر مجلس احرار اسلام صوبہ بہار نے فرمائی، نظامت مولانا شمیم ریاض ندوی محرک مجلس علمائے ملت کی رہی۔تلاوت کلام اللہ سے نشست کا آغاز ہوا۔ میٹنگ میں چند اہم ایجنڈے پاس ہوئے جن میں سے ایک یہ ہے کہ مجلس علمائے ملت کی جانب سے ایمبولینس کے لیے لی گئی گاڑی کو باضابطہ جاری کرنے کا عزم لیا گیا، جس کے لیے گاڑی کا مقام بیلوا طے پایا، ایمبولینس کی گاڑی بیلوا میں رہے گی جو مولانا نور الزماں رحمانی امام و خطیب جامع مسجد بیلوا اور مولانا اظہار ذمہ دار مجلس علمائے ملت ہالامالہ کی نگرانی میں مریضوں کی خدمت انجام دے گی۔ اس کے علاوہ پرانی تشکیل شدہ یونٹوں کو مضبوط کرنے کا عزم لیا گیا جس کے لیے وفد بناکر جانے کی ترتیب بنائی گئی۔ مولانا الیاس مخلص نے کہا کہ نئی یونٹوں کی تشکیل سازی سے اہم پرانی یونٹوں کو فعال بنانا ہے؛ لہذا اس پر توجہ مرکوز کی جائے۔ مولانا شمیم ریاض ندوی نے کہا کہ مجلس علمائے ملت کی طرف سے ملت کوچنگ سینٹر کا آغاز بھی کیا جانا ہے جس کے لیے شہر کشن گنج میں ماسٹر سفیر الدین راہی اور ماسٹر اورنگزیب اور دیگر ٹیچر حضرات اپنی خدمت دینے کے لیے تیار ہیں، ہمیں صرف بچوں کا انٹرینس کی بنیاد پر انتخاب کرنا ہے اور ان کے خرچ کا انتظام کرنا ہے، اس پر یہ طے پایا کہ امسال صرف اس کی بات چلائی جائے اور لوگوں تک اس پیغام کو عام کیا جائے اور آئندہ سال سے باضابطہ انٹرینس لے کر کام شروع کردیا جائے، اس سے پہلے پرانی یونٹوں کو فعال بنا دیا جائے تو یہ کام اور آسان ہوجائے گا۔میٹنگ میں موجود مفتی عدنان امام و خطیب جامع مسجد مدینہ مارکیٹ، مفتی نبیل قاسمی، مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی، مولانا نور الزماں رحمانی، مولانا اظہار، مولانا عبدالوکیل قاسمی، قاری مناظر احسن اور قاری انظر جمال نے بھی اپنے قیمتی مشورے پیش کیے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...