Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بی آئی ایس کی زیورات پر جعلی ہال مارکنگ کے خلاف سخت کارروائی

by | Jan 23, 2023

نئی دہلی : بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) جعلی ہال مارکنگ جیولری کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ بی آئی ایس نے شکایت اور ان پٹ کی بنیاد پر مہاراشٹر کے ۶؍بڑے شہروں میں چھاپے مارے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ طریقہ کار پر عمل کیے بغیر ہال مارکنگ کی جارہی تھی۔ اس چھاپے میں بی آئی ایس نے دیڑھ کروڑ روپے کے تقریباً تین کلو جعلی ہال مارکنگ زیورات ضبط کیے ہیں۔
اسی طرح کی کارروائیوں کے نتیجے میں تھانے، پونے اور ناگپور میں زیورات کو ضبط کیا گیا۔ مناسب جانچ اور معیار کی جانچ کے بغیر سونے کے زیورات پر جعلی ہال مارک لگا کر صارفین کو دھوکہ دینے والی فرموں کے خلاف بی آئی ایس کی طرف سے کارروائی کی گئی۔ بی آئی ایس ایکٹ ۲۰۱۶ء   کے مطابق ہال مارک سمیت بی آئی ایس اسٹینڈرڈ مارک کا غلط استعمال کرنے پر دو سال تک قید یا کم از کم ۲؍لاکھ روپے جرمانے کا انتظام ہے۔
ہال مارکنگ کے عمل میں فوری تبدیلیاں
گولڈ جے ویلری کی ہال مارکنگ کا عمل جلد ہی تبدیل ہونے والا ہے۔ سی این بی سی آواز نے بتایا تھا کہ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں پرانے ہال مارکنگ سسٹم کو ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ۴؍ ہندسوں کا ہال مارکنگ سسٹم بند کر دیا جائے گا اور حکومت ۳؍سے ۶؍ ماہ میں پرانی ہال مارکنگ کو مرحلہ وار ختم کر دے گی۔ معلومات کے مطابق، صرف ۶؍ہندستوں کی نئی ہال مارکنگ باقی رہے گی۔
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) زیورات کے ہال مارک معیارات کو لازمی قرار دینے میں مزید 43 اضلاع کا اضافہ کرے گا۔ اس وقت ملک بھر کے تقریبا ۲۸۸؍ اضلاع میں زیورات کی ہال مارکنگ لازمی ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...