Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کمپنیوں اور اداروں کو ڈیجیٹل لاکر رکھنے کی منظوری

by | Jan 25, 2023

نئی دہلی : اب کارپوریٹ اور بڑے ادارے بھی ڈیجیٹل لاکرکی سہولت حاصل کر سکیں گے، جس سے عام لوگوں کے اہم دستاویزات کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ درحقیقت حکومت اس سمت میں کام کر رہی ہے تاکہ کارپوریٹ سطح پر جمع کرائے گئے لوگوں کے دستاویزات کی حفاظت کی جا سکے اور انہیں تیزی سے ضرورت مند مقامات اور لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہے تو اس مالی سال کے اختتام تک یعنی مارچ ۲۰۲۳ء تک کمپنیوں کے لیے آرگنائزیشن ڈیجی لاکر متعارف کرایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایسے نظام کی ضرورت محسوس کی گئی جو قانون اور ٹیکس کے ضوابط کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے دستاویزات کو محفوظ کر سکے۔ اس سمت میں، سیبی اور محکمہ ٹیکس کے ساتھ مل کر، حکومت ضروری دستاویزات کو ڈیجیٹل طریقے سے رکھنے کے طریقے پر کام کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اس کے لیے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے اور امکان ہے کہ اس ڈیڈ لائن کے اندر ہی تنظیموں کے لیے اپنا ڈیجیٹل لاکر قائم کر دیا جائے گا۔
دراصل صارفین کی اطلاعات کو کاغذوں پر رکھنا اب قدیم ہوتا جارہاہے۔ ڈیجیٹل لاکر سے صارفین ، گاہکوں کی تفصیلات ڈیجیٹل رکھنے میں بہت سی آسانی ہوگی ۔ اس سے کاغذ کے انبار سے چھٹکارا ملے گا اور اس کی تصدیق جلد ہوسکتی ہے۔ کروڑوں لوگوں کی تفصیلات کو آپ ڈیجیٹل طو رپر محفوظ رکھ سکیں گے۔ اب تک یہ سارے کام کاغذ پر ہوتے آئے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...