نئی دہلی
ٹاٹا موٹرس نے بدھ (۲۵؍جنوری ) کو ۳۱؍دسمبر ۲۰۲ء کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ سہ ماہی کے دوران کمپنی کا مجموعی خالص منافع ۲؍ہزار ۹۵۷؍کروڑ روپے رہا۔ جبکہ گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں، کمپنی کو ایک ہزار ۵۱۶؍کروڑ روپے کا مجموعی خالص نقصان ہوا تھا اور پچھلی سہ ماہی میں ۹۴۴؍کروڑروپے تھا۔
کمپنی نے ۲؍سال میں پہلی بار ایک سہ ماہی میں منافع کمایا ہے۔ کمپنی نے یہ منافع مسافر کاروں کے ساتھ ساتھ درمیانے اور بھاری کمرشل گاڑیوں کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے درج کیا ہے۔ اس سے قبل، کمپنی نے آخری بار اکتوبر-دسمبر ۲۰۲۰ءکی سہ ماہی میں منافع کمایا تھا۔
دوسری طرف، اگر ہم آمدنی کے بارے میں بات کریں، تو ٹاٹا موٹرز کی مجموعی آمدنی دسمبر سہ ماہی میں ۵؍اعشاریہ ۲۲؍فیصد بڑھ کر ۸۸؍ہزار ۴۸۸؍کروڑ روپے ہوگئی جو پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں ۷۲؍ہزرا ۲۲۹؍کروڑ روپے تھی۔
بتادیں کہ ٹاٹا موٹرس کے شیئر مںی پچھلے ایک مہینے میں ۸؍اعشاریہ ۷۸؍فیصد اور پچھلے ۵؍دنوں میں ۲؍اعشاریہ ۸۶؍فیصد کا اضافہ ہوا ہےتاہم بدھ کو اسٹاک صفر اعشاریہ ۸۴؍فیصد کم ہوا۔