Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ایک رپورٹ سے اڈانی کو ایک لاکھ ۳۲؍ہزار کروڑ کا نقصان ہوا

by | Jan 27, 2023

نئی دہلی 

ہنڈربرگ کی رپورٹ سے اڈانی کو اب تک ایک لاکھ ۳۲؍ہزار کروڑ کا نقصان ہوچکا ہے اور دنیا کے امیروں میں وہ تین نمبر سے ساتویں نمبرپر پہنچ گئے ہیں۔
کمپنیوں پر قرض کی رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ اڈانی ٹوٹل گیس اور اڈانی ٹرانسمیشن کے حصص میں ۲۰؍فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ پچھلے تین دنوں میں یہ حال ہوا ہے ۔ بلوم برگ بزنس میڈیا کے مطابق اڈانی کو اب تک ایک لاکھ ۳۲؍ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ اڈانی کی کمپنیوں کی مارکیٹ کیپ میں بھی کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو ۲ء۷۵؍ لاکھ کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔
فارنسک فنانشل ریسرچ فرم ہندن برگ نے بدھ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اڈانی گروپ کی تمام ۷؍بڑی لسٹڈ کمپنیوں پر زیادہ قرض ہے۔ تمام گروپ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بھی ۸۵؍ فیصد سے زیادہ ہے۔ اڈانی گروپ نے شیئرز میں ہیرا پھیری کی۔ حساب کتاب میں فراڈ کیا گیا ہے۔ اڈانی گروپ کئی دہائیوں سے مارکیٹ میں ہیرا پھیری، اکاؤنٹنگ فراڈ اور منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے۔
اڈانی گروپ پر اس رپورٹ کے زبردست منفی اثرا ت مرتب ہوئے ہیں۔حالانکہ اڈانی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) جگشیندر سنگھ نے اس رپورٹ کو بکواس قرار دیا ہے۔ رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ یہ رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔ ہندنبرگ ریسرچ نے ہم سے رابطہ کرنے یا دی میٹرکس کی تصدیق کرنے کی کوشش نہیں کی۔ یہ رپورٹ غلط معلومات سے بھری ہوئی ہے۔
اڈانی گروپ حصص کی فروخت کو نقصان پہنچانے پر امریکی ریسرچ فرم ہندنبرگ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور کر رہا ہے۔ قانونی کارروائی کے بارے میں، ہندنبرگ نے کہا کہ وہ اپنی رپورٹ پر پوری طرح قائم ہیں اور اڈانی گروپ کی طرف سے کسی بھی قانونی کارروائی کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اڈانی سنجیدہ ہیں تو وہ امریکہ میں بھی مقدمہ دائر کریں، جہاں ہم کام کرتے ہیں۔ ہمارے پاس قانونی عمل میں مانگی گئی دستاویزات کی ایک لمبی فہرست ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...