Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

by | Feb 1, 2023

نئی دہلی : یکم فروری ۲۰۲۳ء کو بجٹ پیش کرتے ہئوے ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے متوسط طبقے کو معمولی سی راحت دینے کے لیے سلیب کو تبدیل کیا ہے۔ سیتارامن نے کہا کہ “نئی حکومت کے تحت، چھوٹ میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ وہ ٹیکس ادا نہ کریں ۔ نئی مجوزہ ٹیکس پالیسی کےمطابق سالانہ تین لاکھ روپے تک کی انکم پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا۔ پہلے یہ چھوٹ ڈھائی لاکھ تھی۔ ۲۰۱۴ء کے بعد سے اس میں پہلی بار تبدیلی کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ’ری بیٹ‘ کے فائدہ میں کی حد میں بھی توسیع کی گئی ہے ۔ پہلے یہ ۵؍لاکھ تک تھی۔ یعنی اب ۳؍لاکھ سے ۷؍لاکھ سالانہ کمانے والے لوگ ’ٹیکس ری بیٹ‘ کے ذریعے ٹیکس میں رعایت پاسکتےہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ۲۰۲۰ء کے جڑواں ڈھانچے کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔ جس میں شہریوں کو بغیر کسی رعایت کے ۲۵؍ فیصد اور رعایت کے ساتھ ۳۰؍فیصد اجازت دی گئی۔بجٹ ۲۰۲۰ء میں وزیر خزانہ نے انکم ٹیکس دہندگان کو یہ اختیار دیا کہ وہ یا تو پرانی شرح پر ٹیکس ادا کرتے رہیں، جس کے تحت وہ اب بھی ٹیکس چھوٹ کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
مرکزی بجٹ ۲۰۲۳ء پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا، “نئے انکم ٹیکس کے سیکشن ۸۷؍اے کے تحت چھوٹ کو بڑھا کر ۷؍ لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔” پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ ۲۴۔۲۰۲۳ء پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت مالیاتی خسارے کا تخمینہ ۲۰۲۵ء کےلئے جی ڈی پی کا اندازۃ ۵ء۹؍فیصد لگایا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ۲۶۔۲۰۲۵ء تک مالیاتی خسارے کو جی ڈی پی کے ۴ء۵؍فصد تک لانے کے لیے پرعزم ہے۔

نیا ٹیکس سلیب

آمدنی ۔۔۔۔۔۔۔ ٹیکس
تین لاکھ تک ۔۔۔۔کوئی ٹیکس نہیں
۳؍تا۶َٓلاکھ ۔۔۔۔۔۵؍فیصد
۶؍تا ۹؍لاکھ ۔۔۔۔۔۱۰؍فیصد
۹؍تا ۱۲؍لاکھ ۔۔۔۔ ۱۵؍فیصد
۱۲؍تا ۱۵؍لاکھ ۔۔۔۲۰؍فیصد
۱۵؍لاکھ سے اوپر۔۔۔۳۰؍فیصد

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...