
بجٹ ۲۰۲۳ء :اقلیتوں کیلئے مختص کئے جانے والے فنڈ میں زبردست کٹوتی
معیشت اسپیشل
نئی دہلی : سرکار نے اس بار اقلیتوں کو دئیے جانے والے بجٹ میں زبردست کٹوتی کی ۔ نرملاسیتا رمن نے بجٹ ۲۰۲۳ء کی تجاویز میں وزار ت اقلیتی امور کیلئے ۳۰۹۷؍کروڑ۶۰؍لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ۔ یہ تجویز پچھلے سال یعنی ۲۰۲۲ء کے بجٹ کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ پچھلے سال ۵؍ہزار کروڑ۲۰؍لاکھ کی رقم مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔سرکار کا ایسا کہنا ہے کہچونکہ اس میں سے ۲۶۱۲؍کروڑ روپے ہی خرچ ہوئے لہٰذا سرکار نے بجٹ ہی کم کردیا ۔بہرکیف پچھلے سال خرچ کی گئی رقم کے مقابلہ میں اس سال تجویز کی گئی رقم تقریباً ۴۸۵؍کروڑ زیادہ ہے ۔سرکار نےاس سال ہر زمرے میں اقلیتوں کے بجٹ میں کٹوتی کی۔سب سے زیادہ کٹوتی میرٹ کم مینس اسکالر شپ برائے پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل کورسیس (انڈر گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ)پری میٹرک اسکالر شپ صرف ۴۳۳؍کروڑ ہی مختص کئے گئے ہیں ۔ پچھلے سال اس میں ۳۶۵؍کروڑ رکھے گئے تھے ۔ اس کے بعدسب سے بڑی کٹوتی پری میٹرک اسکالرشپ میں کی گئی ۔ پچھلے سال اس میں ۱۴۲۵؍کروڑ مختص کئے گئے جو اس بار ۴۳۳؍کروڑ ہوگئے۔ تقریباً ایک ہزار کروڑ کم۔ مدرسوں میں تعلیمی سہولت کیلئے دی جانے والی رقم میں بھی بھرپور کٹوتی کی گئی پچھلے سال اس میں ۱۶۰؍کروڑ روکھے گئے تھے جو اس بار ۱۰؍کروڑ پر ہی سمیٹ دئیے گئے۔ صرف پوسٹ میٹرک اسکالر شپ ہی وہ زمرہ جس میں سرکار نے بجٹ بڑھایا ہے۔ پچھلے سال اس