ممبئی
ملک کی سب سے بڑی فن ٹیک کمپنی ’کمیونیکیشن ون ۹۷؍ یعنی پے ٹی ایم نے پہلی ارمنافع کا اعلان کر دیا ہے۔ پے ٹی ایم نے جمعہ کو اپنی آمدنی میں ۲؍ہزار ۶۲؍ کروڑ روپے کے اضافے کی اطلاع دی، سال بہ سال ۴۲؍فیصد اور سہ ماہی بہ سہ ماہی آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مالیاتی خدمات کی آمدنی میں، جو بنیادی طور پر قرض کی تقسیم ہے، اب اس کی کل آمدنی کا 22 فیصد حصہ ہے، جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں نو فیصد تھا۔ پے ٹی ایم کے سی ای او وجے شیکھر شرما نے کہا کہ یہ ہماری ٹیم کے مسلسل کام کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ ٹیم کو کہا گیا کہ وہ کوالٹی ریونیو کے ساتھ گروتھ پر توجہ مرکوز کرے۔
پے ٹی ایم نے کہا کہ وہ اخراجات پر نظم و ضبط برقرار رکھے گا، کیونکہ وہ ان شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا جہاں اسے مستقبل میں ترقی کے امکانات نظر آتے ہیں، جیسے کہ مارکیٹنگ (صارف کے حصول کے لیے) یا سیلز ٹیم (مرچنٹ بیس اور سبسکرپشن سروسز کو بڑھانے کے لیے)۔ پے ٹی ایم نے کہا کہ وہ ایک پائیدار اور طویل مدتی کیش پیدا کرنے والے کاروبار کی تعمیر پر توجہ مرکوز رکھے گا۔ واضح رہے کہ پے ٹی ایم اب تک نقصان میں ہی چل رہا تھا ۔ یہ پہلا سہ ماہی نتیجہ ہے جس میں کمپنی نے منافع ہونے کی بات کہی ہے ۔