موڈیز انویسٹرس سروس نے مارکیٹ ویلیویشن میں زبردست گراوٹ کے بعد اڈانی گروپ کی چار کمپنیوں کے کریڈٹ آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا ہے۔ ’موڈیز‘ موڈیز نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اڈانی گروپ کی چار کمپنیوں کی کریڈٹ ریٹنگ کو مستحکم سے منفی کردیا۔ موڈیز نے کہا، ہنڈنبرگ ریسرچ رپورٹ میں دھوکہ دہی اور ہیرا پھیری کے الزامات کے بعد گروپ کمپنیوں کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں زبردست کمی کے تناظر میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔”
اڈانی گروپ کیلئے پریشانی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ خصوصاً عالمی سطح پر مالیاتی ادارو ںکی نظر میں اڈانی کی ساکھ متاثر ہوتے جارہی ہے اور یہ ادارے یکے بعد دیگرے اڈانی کی اہمیت کو کم کرتے جارہےہیں۔ اس سے پہلے ورگن اسٹین لی نے اڈانی گروپ کی ریٹنگ میں تخفیف کی
عالمی انڈیکس فراہم کرنے والے مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل (MSCI) نے اڈانی گروپ کی چار کمپنیوں کی سیکیورٹیز کے فری فلو اسٹیٹس میں تخفیف کردی۔ فنانشیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق
مورگن اسٹین لی نے اڈانی گروپ کی چار کمپنیوں کے پاس موجود کیش کی ریٹنگ میں تخفیف کردی ۔ اس سے ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں گروپ کی ساکھ پر اثر پڑے گا۔ ی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم ایس سی آئی نے اڈانی انٹرپرائزز، اڈانی ٹوٹل گیس، اڈانی ٹرانسمیشن اور اے سی سی کے فری فلوٹ اسٹیٹس کو گھٹا دیا ہے۔ ایم ایس سی آئی کے ایمرجنگ مارکیٹس انڈیکس میں ان چار کمپنیوں کا مشترکہ وزن ۳۰؍جنوری تک صفر اعشاریہ ۴؍فیصد تھا۔اڈانی گروپ کی باقی کمپنیوں کی فری فلوٹ کی حیثیت وہی ہے۔ یہ تبدیلی یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی۔ فری فلوٹ سیکیورٹی کا وہ حصہ ہے جو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے تجارت کے لیے دستیاب ہے۔اڈانی گروپ کیلئے یہ نیا جھٹکا ہے ۔ وقفہ وقفہ سے کمپنی کے بارے میں آنے والی خبریں کمپنی کیلئے نقصاندہ ثابت ہورہی ہیں۔ ناروے کے ’سوویرین ویلتھ فنڈ‘ نے اڈانی کے تمام شیئر فروخت کردئیے
کریڈٹ سوئس کی طرف سے مارجن کال اس سلسلہ کی تازہ کڑی تھی جو کمپنی کیلئے بہت خراب تھی۔گروپ بُرے دور سے گزررہا ہے ۔ اس کی کچھ کمپنیوں کی حالت تو بہت ہی خراب ہے۔ فرانس کی ٹوٹل گیس کمپنی نے بھی اڈانی کےساتھ اپنا معاہدہ معطل کردیا ہے۔ عالمی سطح پر کمپنی کی شبیہ کو بہت نقصان پہنچاہے